آسٹریلیا سی بی سیریز کے فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے سری لنکا کو چوبیس رنز سے ہرا کر سی بی سیریز کے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ جب بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا اس وقت تک سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر ستتر رنز بنا لیے تھے۔ اس سے پہلے سری لنکا کے بولر کھیل پر حاوی رہے اور مقررہ پچاس اوورز میں آسٹریلیا کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 184 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کی طرف سے مہاروف اور مرلی دھرن نے دو دو وکٹ لیے جبکہ واس اور ملنگا کے حصے حصے ایک ایک وکٹ آئی۔ آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ رن آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور مائیکل ہسے نے کیا جو 98 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے علاوہ صرف کلارک ہی تھے جو نصف سنچری بنا سکے۔ میلبورن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور چون کے سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔ پہلا وکٹ 12، دوسرا 39، تیسرا 44 اور چوتھا 54 کے سکور پر گرا۔ اس کے بعد کلارک اور ہسے نے 90 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنائی اور سکور کو 144 رنز پر پہنچا دیا۔ تاہم اس پارٹنرشپ کے علاوہ آسٹریلیا کی طرف سے کوئی بیٹنگ پرفارمنس دیکھنے میں نہیں آئی۔ | اسی بارے میں سری لنکا انڈیا میچ بارش کی نذر05 February, 2008 | کھیل پٹینگولر کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان06 February, 2008 | کھیل سری لنکا نے بھارت کو ہرا دیا12 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||