BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 August, 2008, 14:16 GMT 19:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گال ٹیسٹ، بھارت کی پوزیشن مضبوط
وریندر سہواگ
سہواگ نے دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی
گال میں سری لنکا اور انڈیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے اوپنرز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹ کے نقصان پر دو سو رن بنائے ہیں۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو بانوے رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں اب بھارت کو سری لنکا پر دو سو سینتیس رن کی مجموعی برتری حاصل ہے جبکہ ابھی اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز دو سو پندرہ رن، پانچ کھلاڑی آٰؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور کپتان مہیلا جیا وردھنے کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بھارتی بالروں کے سامنے جم نہ سکا اور پوری ٹیم 292 رن پر پویلین لوٹ گئی۔ اس اننگز کی خاص بات سپنر ہربھجن سنگھ کی عمدہ بالنگ تھی جنہوں نے چالیس اوورز میں ایک سو دو رن کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔

ہربھجن کے علاوہ انیل کمبلے نے تین جبکہ ظہیر خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی دوسری اننگز میں اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں نوے رن بنا ڈالے۔ اس موقع پر پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے وریندر سہواگ باون گیندوں پر پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی دوسری وکٹ 144 کے سکور پر گری جب گوتم گمبھیر 74 کے انفرادی سکور پر مینڈس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتامی لمحات میں بھارت کو اس وقت دوہرا نقصان اٹھانا پڑا جب دو سو کے مجموعی سکور پر پہلے سچن تندولکر اور پھر راہول ڈراوڈ بالترتیب اکتیس اور چوالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی جانب سے چمندا واس نے دو جبکہ مرلی دھرن اور مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد