آسٹریلیائی دورہ، سیکیورٹی خدشات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ آف آسٹریلیا نے کہا ہے کہ اس کا بھارت کا دورہ ابھی تک طے شدہ پروگرام کے تحت ہی ہوگا لیکن سکیورٹی کے بعض خدشات کے باعث حتمی فیصلہ سکیورٹی ماہرین کے صلاح و مشورے کے بعد کیا جائےگا۔ دلی بم دھماکے کے بعد آسٹریلیا نے بھارت میں کھیلنے پر بعض خدشات کا اظہار کیا تھا۔ کرکٹ آف آسٹریلیا کے مینیجر پیٹر ینگ نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک ان کی ٹیم کا بھارت دورہ طے شدہ پروگرام کے تحت برقرار ہے لیکن سکیورٹی کے بعض خدشات ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ماہرین کی رائے کا ابھی انتظار ہے جنہیں سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے معمور کیا گيا ہے۔’ہمارا موقف یہ ہے کہ دورہ جاری ہے یا پھر ہمیں اس کے برعکس چیز کے لیے آمادہ کرلیا جائے۔ ہمارے کچھ خدشات ہیں اس لیے احتیاط برتنے کا مشورہ ہے، ہم مشورے کی بنیاد پر اس ماہ کی اکیس کو جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘ اطلاعات کے مطابق کرکٹ افسران آسٹریلیائی حکومت کے نمائندوں سے اس بارے میں ملاقات کرنے والے ہیں جس میں صورت حال کا جائزہ لیا جائےگا۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم اے اس وقت بھارت کے دورے پر ہے اور ایک بیان کے مطابق اس ٹیم کے اہل کاروں سے بھی سیکیورٹی کے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ دلی بم دھماکوں کے بعد آسٹریلیا نے بھارت میں سکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ٹیم اس ماہ کے آخر میں بھارت آنے والی ہے۔ وارم اپ میچز جے پور، حیدرآباد میں ہوں گے جبکہ ٹیسٹ میچ دلی میں کھلا جائےگا۔ یہ تینوں شہر بم دھماکوں کا شکار ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں ’سکیورٹی جائزہ باریک بینی سے‘14 September, 2008 | کھیل دورے کا انحصار سکیورٹی رپورٹ پر19 February, 2008 | کھیل سڈنی ٹیسٹ تنازعہ:کرکٹ بدنام01 February, 2008 | کھیل ملبورن: انڈیا کی پہلی جیت10 February, 2008 | کھیل آسٹریلوی ٹیم کا دورہ ملتوی11 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||