’سکیورٹی جائزہ باریک بینی سے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد آسٹریلیا کے دورۂ بھارت سے قبل’سکیورٹی کا گہرائی سے جائزہ لینے‘ کا ارادہ رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے اسی برس کے اوائل میں سکیورٹی خدشات کی بناء پر پاکستان کا دورہ کرنے سے بھی انکار کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان میں ہی منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے دوبارہ سکیورٹی خدشات ظاہر کیے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم مجوزہ دورۂ بھارت کے دوران بنگلور میں نو اکتوبر کو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ہے جبکہ دلّی میں بھی انتیس اکتوبر سے ٹیسٹ کھیلا جانا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے عوامی معاملات کے مینیجر پیٹر ینگ کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ کسی دورے سے قبل سکیورٹی کا جائزہ لینا معمول کی بات ہے لیکن دھماکے کے بعد اب ہم سکیورٹی معاملات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیں گے‘۔ انہوں نے بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے افسران سوموار کو آسٹریلوی وزارتِ خارجہ، بھارت میں آسٹریلوی ہائی کمیشن، اور بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کریں گے تاکہ ان خطرات کا جائزہ لیا جا سکے جن کا سامنا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہ سکیورٹی جائزہ ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گا۔ پیٹر ینگ کے مطابق کسی آسٹریلوی کھلاڑی نے دورۂ بھارت پر تشویش ظاہر نہیں کی ہے اور وہ کرکٹ بورڈ کے طریقۂ کار سے اچھی طرح باخبر ہیں۔ | اسی بارے میں دلّی میں پانچ دھماکے، 20 ہلاک، 80 سےزائد زخمی13 September, 2008 | انڈیا چیمپئنز ٹرافی سنہ 2009 تک ملتوی24 August, 2008 | کھیل چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا امکان25 July, 2008 | کھیل یہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا دوہرا معیار ہے‘25 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||