BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 August, 2008, 12:27 GMT 17:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیمپئنز ٹرافی سنہ 2009 تک ملتوی
 فائل فوٹو
ٹورنامنٹ بارہ ستمبر سے اٹھائیس ستمبر تک منعقد ہونا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ سے پاکستان میں شروع ہونے والا چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ اکتوبر سنہ 2009 تک ملتوی کر دیا ہے۔

ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ دبئی میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ بارہ ستمبر سے اٹھائیس ستمبر تک منعقد ہونا تھا۔ تاہم پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کو بنیاد بنا کر جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم بھیجنے سے نکار کر دیا تھا۔اس کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے بھی موجودہ صورتحال میں پاکستان میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر تحفظات ظاہر کیے گئے تھے۔

آئی سی سی کے صدر ڈیوڈ مورگن کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے ’ہمدردی ہے‘ اور وہ پی سی بی کی’مکمل حمایت کرتے ہیں‘۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں یہ بات واضح تھی کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی کچھ ٹیموں تحفظات کا شکار تھیں جو دور نہ کیے جا سکے۔ اس لیے ان حالت میں یہی بہتر سمجھا گیا کہ ٹورنامنٹ اکتوبر 2009 تک ملتوی کر دیا جائے۔ڈیوڈ مورگن کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اس وقت حالات ایسے ہوں گے جو کہ تمام ٹیموں کے لیے قابلِ قبول ہوں گے۔

یاد رہے کہ غیر ملکی ٹیموں کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات ظاہر کیے جانے کے بعد آئی سی سی نے ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی تھی جس نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کر کے پاکستان کی صورتحال پر ان ممالک کے کرکٹ بورڈز کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

اسی دوران آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور سکیورٹی بنیاد پر راولپنڈی کو میزبان شہروں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر بحث کے دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے کسی دیگر ملک منتقل کر دیا جائے۔ پاکستان نے اس تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو پاکستان اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد