BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 August, 2008, 12:15 GMT 17:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیمپئنز ٹرافی: پنڈی میں میچ نہیں

پنڈی کو ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچوں کی میزبانی کرنی تھی
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اب چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچ کراچی اور لاہور میں ہی ہونگے اور راولپنڈی کو میزبان شہروں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

پنڈی کو ایک سیمی فائنل سمیت پانچ میچوں کی میزبانی کرنی تھی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لوگارٹ نے پیر کو اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے حکام سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ چونکہ ایشیاء کپ کا کوئی بھی میچ پنڈی میں نہیں ہوا تھا لہذا آئی سی سی کو پنڈی میں سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں جاننے کا موقع نہیں مل سکا جبکہ ایشیاء کپ کے میچز لاہور اور کراچی میں ہونے کی وجہ سے آئی سی سی کو ان دونوں شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات کا پتہ ہے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ہارون لوگارٹ کا کہنا تھا کہ اس بات کے امکانات اب روشن ہیں کہ آئی سی سی اپنے ایونٹ کے میچز کو کراچی اور لاہور تک محدود کردے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظرثانی شدہ پروگرام ایک دو روز میں جاری کردیا جائے گا۔

ہارون لوگارٹ نے وزارت داخلہ کی طرف سے دی گئی بریفنگ کو مفید قرار دیا اور کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششیں مثبت ہیں تاہم جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آپ کے وفد میں شامل کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹم مے پاکستان میں سکیورٹی پر مستقل عدم اطمینان ظاہر کرتے آئے ہیں تو کیا اس بریفنگ میں بھی انہوں نے اپنے تحفظات ظاہر کیے ؟ تو ہارون لوگارٹ نے کہا کہ ان کے لیے کسی فرد واحد کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

وفد لاہور اور کراچی میں ٹیموں کی گراؤنڈ سے ہوٹل تک کی آمد ورفت کی ریہرسل دیکھے گا۔

دریں اثنا بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گیارہ ستمبر کے بجائے بارہ ستمبر سے شروع ہوگی۔آئی سی سی نے سکیورٹی کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو جو تجاویز دی تھیں ان میں ایک تجویز یہ بھی تھی کہ چیمپئنز ٹرافی کو نائن الیون کے دن شروع نہ کیا جائے لہذا اب یہ ٹورنامنٹ بارہ سے اٹھائیس ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

کراچی سیمی فائنل سمیت سات میچوں کی میزبانی کرے گا۔ لاہور میں اب آٹھ میچز ہونگے جن میں ایک سیمی فائنل اور فائنل شامل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد