’چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی پرغورممکن‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کو پاکستان سے سری لنکا منتقل کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی حکام کی جانب سے یہ بیان پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار کو ہونے والے دھماکے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بیس افراد مارے گئے تھے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ نے کہا ہے کہ ’ آئی سی سی اپنے مقابلوں کے دوران کسی فرد کے سکیورٹی معاملات پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کسی ملک میں کھیلنا مناسب نہیں رہتا تو ہم ایسا نہیں کریں گے‘۔ یاد رہے کہ سکیورٹی کے ماہرین پاکستان میں سکیورٹی حالات پر آئی سی سی کے لیے ایک رپورٹ تیار کر رہے ہیں جس میں یہ بتایا جائے گا کہ آیا پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی مقابلوں کا انعقاد محفوظ ہے یا نہیں۔ آئی سی سی اس بارے میں اپنا فیصلہ جولائی کے وسط میں کرے گی۔ آئی سی سی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کرنا پڑا تو اس کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ گیارہ ستمبر کو کھیلا جانا ہے۔ اس برس کے اوائل میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے جب سکیورٹی کے بارے میں خدشات کے سبب پاکستان آنے سے انکار کیا تھا تب سے ایسی خبریں گردش میں ہیں کہ چمپیئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے امکانات بھی مخدوش ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں حال ہی میں کامیابی سے ایشیا کپ منعقد ہوا ہے تاہم چیمپئنز ٹرافی سنہ 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد وہ پہلا بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے جو پاکستان میں منعقد ہونا ہے۔ | اسی بارے میں یہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا دوہرا معیار ہے‘25 June, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں’ممکن‘19 June, 2008 | کھیل ’چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر خوشی‘17 June, 2008 | کھیل آئی سی سی ٹیم کراچی کے دورے پر19 May, 2008 | کھیل انتظامات سے مطمئن ہیں:آئی سی سی25 April, 2008 | کھیل آسٹریلیا سیریز، نئی تاریخ پر’اتفاق‘20 April, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان22 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||