چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ارکان اتوار کو دبئی میں سکیورٹی ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں تاکہ ستمبر میں چیمینز ٹرافی کے لیے سکیورٹی انتظامات پر بات چیت ہو سکے۔ چیمینز ٹرافی اس سال پاکستان میں ہونی ہے تاہم چند ممالک نے سکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیو زی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان میں کھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکیورٹی ماہرین کی ٹیم نے آسٹریلین ریگ ڈیک اسن کی سربراہی میں حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیم کا معائنہ کیا۔ اس ٹیم کی رائے کل کی ملاقات میں پیش کی جائے گی اور اگر ٹورنامنٹ کی میزبانی بدلنے فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان بھی کل ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افیسر شفقت نغمی بھی کل دبئی پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے روانہ ہونے سے پہلے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، جو کہ کامیاب رہے، اور اب چیمپینز ٹرافی کے لیے بھی ایسا ہی بندوبست ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی نے ابھی تک انہیں ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کسی اور ملک کو دی جا سکتی ہے۔ | اسی بارے میں ’چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی پرغورممکن‘07 July, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں’ممکن‘19 June, 2008 | کھیل ٹیم کا اعلان 15 جولائی تک مؤخر11 July, 2008 | کھیل شعیب کاکول کیمپ سے باہر19 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||