BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 August, 2008, 09:47 GMT 14:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ 24گھنٹے میں

 فائل فوٹو
چمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں اپنی سیکورٹی کے تئعین فکر مندی کا اظہار کیا ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کرنے والی ہے۔

آئی سی سی کے دبئی ہیڈ کوارٹر میں بدھ کو کونسل کے صدر ڈیوڈ مورگن اور نائب صدر شردپوار اس اہم معاملے پر بات کررہے ہیں۔ اس ملاقات میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی بھی دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شرد پوار نے دبئی روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے مستعفی چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سے بھی بات کی ہے۔

آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی یہ میٹنگ آئی سی سی ٹاسک فورس کی ناکامی کے بعد بلائی گئی ہے۔

مطمئن
 حکومتی سطح پر آئی سی سی اور دیگر سکیورٹی ماہرین کو بریفنگ میں سکیورٹی کے بارے میں مطمئن کیا جاچکا ہے اور ٹم مے مطمئن ہوکر پاکستان سے گئے ہیں
شفقت نغمی

آئی سی سی نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات ظاہر کرنے والے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کو قائل کرنے کے لئے اپنے نمائندوں کو وہاں بھیجا تھا ان میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی کوچ جیف لاسن بھی شامل تھے لیکن ٹاسک فورس ان ممالک کے خدشات کو دور کرنے میں ناکام رہی۔

آسٹریلوی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹم مے نے جو سب سے زیادہ شدت کے ساتھ پاکستان میں سکیورٹی کے بارے میں آواز بلند کرتے آئے ہیں اپنے تازہ ترین بیان میں ایک بار پھر آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان نہ بھیجنے کے موقف کو دوہرایا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر آئی سی سی اور دیگر سکیورٹی ماہرین کو بریفنگ میں سکیورٹی کے بارے میں مطمئن کیا جاچکا ہے اور ٹم مے مطمئن ہوکر پاکستان سے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے اواخر میں کراچی اور لاہور میں ہونے والے ٹرائل میچوں کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی ریہرسل کی جائے گی اور شریک ممالک میں سے جو بھی آکر اسے دیکھنا چاہے آئے اور اطمینان کرلے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیموں کے اعلان کی آخری تاریخ گیارہ اگست تھی اور اب تک صرف پانچ ملکوں نے اپنی پندرہ رکنی ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ یہ کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ ہوچکا ہے اور وہ اس ایونٹ کو کسی دوسرے ملک منتقلی کو خارج ازامکان قرار دے چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد