سری لنکا: مینڈس آتے ہی چھا گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے نئے سپن بالر اجنتھا مینڈس نے انڈیا کے خلاف اپنی پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں ایک نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور وہ پچیس وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس سے پہلے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ انگلینڈ کے ایلک بیڈسر کا تھا۔ یہ ریکارڈ انہوں نے انیس سو چھیالیس میں انڈیا کے خلاف بنایا تھا۔ سری لنکا میں جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکسٹھ رن بنائے ہیں۔ پہلی اننگز میں اس نے دو سو انچاس رن بنائے تھے۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں تین سو چھیانوے رن بنائے ہیں۔ مینڈس نے اس میچ کی پہلی اننگز میں پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے تھے جبکہ دوسری اننگز میں وہ دو وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس سے پہلے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے پہلے اننگز میں چھ اور دوسری میں چار وکٹیں لی تھیں۔ موجودہ سیریز کے پہلے اور اپنے کیریئر کے بھی پہلے ٹیسٹ میچ میں مینڈس نے دونوں اننگز میں چار چار کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔ | اسی بارے میں سہواگ اور ہربھجن کا دن01 August, 2008 | کھیل مرلی، مینڈس انڈیا کو مات دے گئے 26 July, 2008 | کھیل مینڈس واضح فرق ثابت ہوئے: دھونی06 July, 2008 | کھیل انڈیا: امپائر کا فیصلہ چیلنج24 July, 2008 | کھیل سری لنکا ایک سو رن سے جیت گیا06 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||