بھارتی ٹیم پنڈی میں میچ کھیلے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم میریئٹ بم دھماکے کے باوجود راولپنڈی میں ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پاکستان کے دورے پر آنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کا جو پروگرام جاری کیا ہے اس کے مطابق بھارتی ٹیم کو راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے کھیلنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں میچز رکھے جانے پر کسی قسم کی تشویش ظاہر نہیں کی ہے۔ یہ میچز پروگرام کے مطابق ہونگے اور انہیں یقین ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم چار جنوری کو تین ٹیسٹ پانچ ون ڈے ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ایک سہ روزہ میچ کھیلنے چار جنوری کو کراچی پہنچے گی۔ مہمان ٹیم دورے کا آغاز چھ سے آٹھ جنوری تک نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں سہ روزہ میچ سے کرے گی۔ پہلا ٹیسٹ تیرہ سے سترہ جنوری تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ اکیس سے پچیس جنوری تک پنڈی میں ہوگا۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ انیس جنوری سے دو فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ون ڈے چھ فروری کو فیصل آباد میں، دوسرا آٹھ فروری کو لاہور میں، تیسرا گیارہ فروری کو پنڈی میں، چوتھا چودہ فروری کو ملتان میں اور پانچواں اور آخری ون ڈے سترہ فروری کو کراچی میں ہوگا۔ انیس فروری کو کراچی میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں ’دورۂ پاکستان حالات سے مشروط‘10 January, 2008 | کھیل آسٹریلیا کے دہرے معیار پر تنقید19 September, 2008 | کھیل ’سکیورٹی جائزہ باریک بینی سے‘14 September, 2008 | کھیل ’ دورۂ پاکستان تبدیل نہیں ہو گا ‘24 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||