سری لنکا سیریز جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملندا وارناپورا اور کپتان مہیلا جے وردنے کی 101 رنز کی شراکت نے سری لنکا کو انڈیا کے خلاف آٹھ وکٹوں سے فتح دلائی ہے۔ اس طرح سری لنکا نے ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔ کولمبو میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے آخری سیشن میں وارناپورا نے 54 جبکہ جے وردنے 50 رنز بنائے۔ اس سے پہلے انڈیا کی پوری ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ لکشمن نے 61 رنز ناٹ آؤٹ بنائے لیکن پھر بھی وہ انڈیا کی اننگز کو نہ بچا سکے۔ اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے اجنتھا مینڈس نے تین ٹیسٹ میچوں میں 18 رنز فی وکٹ کی اوسط سے 26 وکٹیں حاصل کیں۔ اس نئے بولر کی تعریف کرتے ہوئے کپتان جے وردھنے نے کہا کہ ’اجنتھا بہت عمدہ ہیں، انہوں نے بولنگ کو ایک نیا ایک رخ دیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اجنتھا ڈریسنگ روم میں سب کے ساتھ بڑے اچھے ہیں اور اپنی کارکردگی کے باوجود بہت سادہ ہیں جو کہ ایک بہت بڑی بات ہے۔ کھیل کے آخری دن مینڈس کو صرف ایک وکٹ ملی لیکن وہ وکٹ تھی ہی بڑی قیمتی۔ انہوں نے راہول ڈراوڈ کو 68 کے سکور پر آؤٹ کیا۔ ان کا کیچ جے وردھنے نے لیا۔ اس میچ میں مینڈس نے کل آٹھ جبکہ مرلی دھرن نے پانچ وکٹ حاصل کیے۔ مرلی دھرن کے 756 ویں شکار آخری بلے باز ایشانت شرما بنے جنہیں انہوں نے لیگ سلپ میں وارناپورا کے ہاتھوں آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے اس سیریز میں پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 239 رنز سے جیتا جبکہ گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ ہندوستان نے سری لنکا کو 170 رنز سے شکست دے دی تھی۔ | اسی بارے میں سری لنکا پر ہربھجن کا جادو چل گیا03 August, 2008 | کھیل گال ٹیسٹ، بھارت کی پوزیشن مضبوط02 August, 2008 | کھیل سہواگ اور ہربھجن کا دن01 August, 2008 | کھیل مرلی، مینڈس انڈیا کو مات دے گئے 26 July, 2008 | کھیل سری لنکا کا ’دوسرا‘ جادوگر23 July, 2008 | کھیل مینڈس واضح فرق ثابت ہوئے: دھونی06 July, 2008 | کھیل انڈیا: امپائر کا فیصلہ چیلنج24 July, 2008 | کھیل سری لنکا ایک سو رن سے جیت گیا06 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||