پی سی بی وزارت کھیل کےماتحت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے چیئرمین کی تقرری تک وزارت کھیل کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بی بی سی کے رابطہ کرنے پر اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ آپریشنل، انتظامی اور مالی معاملات میں پاکستان کرکٹ بورڈ وزارت کھیل کو جوابدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کھیل کا کوئی افسر قذافی سٹیڈیم میں نہیں بیٹھے گا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی کارکردگی کو باہر بیٹھ کر مانیٹر کیا جاتا رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت کھیل کے ماتحت کرنے کے لیے پی سی بی کے آئین میں ترمیم کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اٹھارہ اگست کو ڈاکٹر نسیم اشرف کے استعفے کے بعد سے بغیر چیئرمین کے کام کر رہا ہے اور بے یقینی کی صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مستقبل کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کیا جاتا رہا ہے جن میں ایڈہاک کمیٹی کا قیام یا نئے چیئرمین کی تقرری جیسے اقدامات شامل ہیں۔ نئے چیئرمین کے طور پر کئی لوگوں کے نام سامنے آچکے ہیں لیکن ابھی کسی کو تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکمراں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کھیل نجم الدین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر عدم اطمینان ظاہر کرچکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت کھیل کے ماتحت کرنے کا پاکستانی کرکٹ کے بعض حلقوں ناپسند کیا اور اسے غیرآئینی قدم قراردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ عارف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک کارپوریٹ ادارہ ہے جسے کھیلوں کی وزارت اپنے کنٹرول میں نہیں کرسکتی ۔ یہ غیرآئینی قدم ہے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کے لیے کسی سابق ٹیسٹ کرکٹر کو چیف ایگزیکٹو بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈاکٹر نسیم اشرف مستعفی18 August, 2008 | کھیل ڈاکٹر نسیم اشرف کی تنخواہ کتنی؟18 April, 2008 | کھیل ششانک بی سی سی آئی کےاگلےصدر28 September, 2007 | کھیل سلیم الطاف عہدے سے فارغ12 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||