BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 September, 2008, 10:25 GMT 15:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کینیڈا، ٹوئنٹی20 شیڈول کا اعلان

ٹوئنٹی ٹوئنٹی
ٹورنامنٹ دس سے تیرہ اکتوبر تک ٹورنٹو میں کھیلا جائے گا
آئندہ ماہ کینیڈا میں ہونے والے چار ملکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ دس سے تیرہ اکتوبر تک ٹورنٹو میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، سری لنکا، زمبابوے اور کینیڈا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نعمان نبی نے بی بی سی کو بتایا کہ تمام معاملات طے پاچکے ہیں اور ٹائٹل سپانسرشپ پر بھی دستخط ہوچکے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلد ہونے والا ہے۔

نعمان نبی نے کہا کہ جس گراؤنڈ پر یہ ٹورنامنٹ ہونے والا ہے وہ آئی سی سی سے منظور شدہ ہے۔ ’جہاں تک اس کی حالت پر اٹھائے گئے اعتراض کا تعلق ہے تو ویسٹ انڈیز نے یہ اعتراض جولائی میں کیا تھا لیکن گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز برمودا اور کینیڈا کی ٹیمیں اس گراؤنڈ پر کھیل چکی ہیں‘۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پروگرام
دس اکتوبر۔سری لنکا بمقابلہ زمبابوے۔
پاکستان بمقابلہ کینیڈا۔
گیارہ اکتوبر۔ زمبابوے بمقابلہ کینیڈا۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔
بارہ اکتوبر۔ سری لنکا بمقابلہ کینیڈا
پاکستان بمقابلہ زمبابوے۔
تیرہ اکتوبر۔ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ۔

انہوں نے کہا کہ اس گراؤنڈ کا انتظام رکھنے والوں سے ان کی میٹنگ ہوئی تھی اور وہ اسے دن رات بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں مصروف ہیں جہاں سے میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ کیے جاسکیں ۔

نعمان نبی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ کینیڈین ڈالر ہے۔ فاتح ٹیم کو ساٹھ ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔ رنراپ ٹیم تیس ہزار ڈالرز کی حقدار ہوگی۔ باقی رقم مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز میں تقسیم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نشریاتی حقوق کا فیصلہ بھی جلد ہوجائے گا۔ اس ضمن میں دو تین بڑے گروپس سے بات چیت ہورہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد