کینیڈامیں ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اکتوبر میں کینیڈا میں مجوزہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ طے پا گیا ہے اور اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے والی سپورٹس انٹرنیشنل مارکیٹنگ نامی کمپنی کے چیئرمین نعمان نبی کے مطابق آج چار ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ دس سے تیرہ اکتوبر تک ہونے والے اس چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا، زمبابوے اور کینیڈا کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ نعمان نبی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں کینیڈا میں موجود ایشیائی باشندے بہت دلچسپ لے رہے ہیں اس لیے ایشائی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ زمبابوے نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا جیسی ٹیم کو ہرایا تھا۔ نعمان نبی کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوشرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کو آگے بڑھانا چاھتا تھا جو کے منتظمین کے لیے ممکن نہیں تھا اس لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شرکت سے معذرت کر لی۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ دس سے چودہ نومبر تک ابو ظہبی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز پہلے ہی طے ہے۔ شفقت نغمی کے مطابق ابو ظہبی کی سیریز کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم مختصر دورے پر پاکستان آئے گی اور کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں سے کہیں بھی دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی تجویز ہے۔ شفقت نغمی نے کہا کہ دبئی میں کرکٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز کے ایک اجلاس کے دوران ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر ڈونلڈ پیٹرز اور ڈاکٹر جولیان ہنٹ سے ان کی بات چیت ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ مالی مسائل کا شکار ہے۔ شفقت نغمی نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تجویز دی کہ وہ پاکستان اپنی ٹیم بھیجیں اس سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچز مل جائیں گے اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مالی مسائل میں کچھ کمی ہو گی۔ شفقت نغمی نے کہا کہ اگرچہ ہم نے انہیں دعوت دے دی ہے لیکن ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سیریز ضرور ہو گی کیونکہ ویسٹ انڈیز کا باضابطہ مثبت جواب نہیں ملا۔ شفقت نغمی سے دریافت کیا کہ جب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو مالی مسائل ہیں تو انہوں نے کینیڈا ٹوئنٹی20 کھیلنے کے لیے ٹیم کیوں نہیں بھیجی اس پر شفقت نغمی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے حکام نے انہیں بتایا تھا کہ ان کے کھلاڑی کینیڈا نہیں جانا چاہتے۔ اب جبکہ کینیڈا کے ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز نے شرکت نہیں کی تو اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں کہ وہ پاکستان کی ٹیسٹ میچز کی دعوت کو قبول کر لیں گے۔ | اسی بارے میں ٹوئنٹی20 حقوق کے لیے ایک ارب ڈالر12 September, 2008 | کھیل چیمپئینز لیگ، اگلا سیزن آئندہ برس08 September, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی 24 July, 2008 | کھیل ’چیمپئنز ٹرافی، فیصلہ اس ہفتے20 July, 2008 | کھیل ’چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی پرغورممکن‘07 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||