’چیمپئنز ٹرافی، فیصلہ اس ہفتے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایگزکیٹو بورڈ اس ہفتے یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کو پاکستان کے بجائے کسی اور ملک میں کرایا جائے یا نہیں۔ یہ فیصلہ دوبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں کیا گیا جو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی آٹھوں ٹیموں کے نمائندوں ، بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تنظیم اور ای ایس پی این سٹار سپورٹس کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ ’ اگرچہ اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے دوران سخت سکیورٹی فراہم کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھی تھی، اور وہ چیمپیئز ٹرافی کے دوران بھی ایسا ہی کریں گے، لیکن اس بات پر خدشات ظاہر کیے گئے کہ کچھ خطرے ایسے بھی ہوسکتے ہیں جن سے نمٹنا پی سی بی کے لیے بھی ممکن نہ ہو۔‘ ’اب ان خدشات کو اس ہفتے آئی سی سی کے بورڈ کے سامنے رکھا جائے گا اور بورڈ اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا کہ چیمپیئز ٹرافی کہاں کرائی جائے۔‘ یہ ٹورنامنٹ گیارہ سے اٹھارہ ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔ اتوار کی بریفنگ آئی سی سی کے سکیورٹی صلاحکاروں نے فراہم کی، جنہوں نے ایشیا کپ کے میچوں کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا تھا، جبکہ پی سی بی نے بھی اپنے سکیورٹی پلان کی تفصیلات بتائیں۔ گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان میں ہونے والے بم حملوں کے پیش نظر انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیو زیلینڈ نے سکیورٹی کے بارے میں خدشات ظاہر کیے ہیں۔ آئی سی سی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کرنا پڑا تو اس کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔ اس برس کے اوائل میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے جب سکیورٹی کے بارے میں خدشات کے سبب پاکستان آنے سے انکار کیا تھا تب سے ایسی خبریں گردش میں ہیں کہ چمپیئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے امکانات بھی مخدوش ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی سنہ 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد وہ پہلا بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے جو پاکستان میں منعقد ہونا ہے۔ | اسی بارے میں یہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا دوہرا معیار ہے‘25 June, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں’ممکن‘19 June, 2008 | کھیل ’چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر خوشی‘17 June, 2008 | کھیل آئی سی سی ٹیم کراچی کے دورے پر19 May, 2008 | کھیل انتظامات سے مطمئن ہیں:آئی سی سی25 April, 2008 | کھیل آسٹریلیا سیریز، نئی تاریخ پر’اتفاق‘20 April, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان22 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||