چیمپئینز لیگ، اگلا سیزن آئندہ برس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیمپئینز لیگ ٹرافی کے دوسرے سیزن کا آغاز سنہ دو ہزار نو میں پچیس ستمبر سے دس اکتوبر تک ہو گا۔ یہ اعلان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے مشترکہ طور پر ایک اخباری اعلامیے کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ تاہم میچوں کے کھیلنے کے لیےجگہ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ چیمپئینز لیگ ٹوئینٹی ٹوئینٹی کا افتتاح اس برس دسمبر سے ہو گا۔ آٹھ ٹیموں کے درمیان یہ ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا جس میں ہندوستان کی وہ دو ٹیمیں ہوں گی جنہوں نے آئی پی ایل ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ ان دو ٹیموں کے علاوہ آسٹریلیا کی دو ٹیمیں ساؤتھ افریقہ کی دو ٹیمیں اور پاکستان اور انگلینڈ کی ایک ایک ٹیم مقابلے میں اتریں گی۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں راجستھان رائلز فاتح ٹیم تھی اور چینائی سپر کنگ رنر اپ ٹیم رہی تھی۔ پاکستان میں اس چیمپئینز لیگ ٹوئنٹی ٹوئینٹی میں شرکت کے لیے ٹیموں کا مقابلہ اس برس اکتوبر میں ہو گا اور اس میں کامیاب ہونے والی ٹیم اس لیگ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئینز لیگ ٹوئینٹی ٹوئینٹی مقابلے میں انعامی رقم چھ ملین ڈالر رکھی گئی ہے جو قومی سطح کے کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے اب تک کا سب سے بڑا انعام ہوگا۔ فاتح ٹیم کو تین ملین امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا جو ٹیم کے کھلاڑیوں میں تقسیم ہو گا۔ | اسی بارے میں چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی 24 July, 2008 | کھیل ’چیمپئنز ٹرافی، فیصلہ اس ہفتے20 July, 2008 | کھیل ’چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی پرغورممکن‘07 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||