ٹوئنٹی20 حقوق کے لیے ایک ارب ڈالر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق ایشیائی براڈکاسٹر ای ایس پی این سٹار سپورٹس نے پہلی ٹوئنٹی20 چیمپیئنز لیگ کے کمرشل اور مارکیٹنگ حقوق خریدنے کے لیے ایک ارب ڈالر ادا کیے ہیں۔ اس رقم سے اگلے دس تک کے حقوق حاصل کر لیے گئے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اب ٹوئنٹی20 چیمپیئنز لیگ دنیائے کرکٹ میں فی میچ اوسط کے حساب سے سب سے زیادہ مالیت کا مقابلہ بن گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ تین دسمبر کو شروع ہو گا اور اس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں مڈل سیکس کاؤنٹی کی ٹیم بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ٹورنامنٹ کہاں ہو گا۔ اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، انڈیا اور جنوبی افریقہ سے دو دو ٹیمیں اور برطانیہ کی ٹوئنٹی20 چیمپیئن مڈل سیکس اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی ٹیم شامل ہو گی۔ آسٹریلیا، انڈیا اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈز چیمپیئنز لیگ کو مشترکہ طور پر منعقد کریں اور یہ بھی منصوبہ ہے کہ اگلے سال ٹیموں کی تعداد 12 کر دی جائے گی۔ | اسی بارے میں چیمپئینز لیگ، اگلا سیزن آئندہ برس08 September, 2008 | کھیل تندولکر، لارا کو بھی آؤٹ کیا: شعیب 08 August, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے لیے ڈوپ ٹیسٹ20 July, 2008 | کھیل پی سی بی نے آصف کومعطل کر دیا15 July, 2008 | کھیل عورتوں کا ٹوئنٹی ٹوئنٹی جولائی میں08 July, 2008 | کھیل ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کی ضرورت05 July, 2008 | کھیل زمبابوے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں نہیں04 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||