BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 July, 2008, 10:32 GMT 15:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیمپئنز ٹرافی کے لیے ڈوپ ٹیسٹ

شعیب اختر
ڈوپ ٹیسٹ دینے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بالر شعیب اختر بھی شامل تھے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ پاکستان کے تیس رکنی سکواڈ میں سے چھبیس کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹس کے لیے نمونے دے دیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل احمد کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی پاکستان میں ہیں ان تمام نے آج ڈوپ ٹیسٹ کے لیے نمونے دیے جبکہ تین کھلاڑی انگلینڈ میں ہیں اور یونس خان عمرے کے لیے گئے ہوئے ہیں اس لیے ان چاروں کے ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہو سکے۔

ڈاکٹر سہیل کے مطابق چونکہ یہ نمونے بیرونِ ملک واڈا کی مستند لیبارٹری میں بھیجے جاتے ہیں اس لیے ان کی رپورٹ آنے میں دس بارہ دن لگ جاتے ہیں۔

ڈوپ ٹیسٹ کے لیے نمونے دینے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بالر شعیب اختر بھی شامل تھے۔ شعیب اختر پیر سے کاکول میں شروع ہونے والے فٹنس کیمپ میں تو شامل نہیں ہیں تاہم انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔

شعیب اختر پُراعتماد ہیں کہ ان کا ڈوپ ٹیسٹ کلیئر ہوگا۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفسر شفقت نغمی سے اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے دو سے ڈھائی ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں وہ اپنی بالنگ کے صحیح ردھم کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ڈوپ ٹیسٹ کے لیے نمونہ دینے آئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے فاسٹ بالر شعیب اختر کی ٹیم میں واپسی کی بابت کہا کہ وہ عظیم بالر ہیں اور انہوں نے پاکستان کو کئی میچزجتوائے ہیں اور ٹیم میں ان کی واپسی پر ہم بہت خوش ہیں۔

 پاکستان میں تمام غیر ملکی ٹیموں کو جوسیکیورٹی دی جاتی ہے وہ دوسرے ممالک میں دی جانے والی سیکیورٹی سے بہت زیادہ بہتر ہے
شعیب ملک

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام غیر ملکی ٹیموں کو جو سکیورٹی دی جاتی ہے وہ دوسرے ممالک میں دی جانے والی سکیورٹی سے بہت زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں اور پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے محفوظ ملک ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ وہ تمام ٹیموں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پاکستان چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے آئیں۔

شعیب ملک نے کاکول میں شروع ہونے والے فٹنس کیمپ کی بابت کہا کہ یہ کیمپ کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہتر کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ گزشتہ سال ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بھی ہم نے اسی آرمی کیمپ میں تربیت کی تھی جس سے فٹنس بہت بہتر ہو گئی تھی اور فٹنس بہتر ہو تو کارکردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کےسنیچر کو فٹنس ٹیسٹ ہوئے تھے تمام کھلاڑیوں کی فٹنس کافی بہترہوئی ہے اور اس کا سہرا پاکستان کی ٹیم کے ٹرینر ڈیوڈ ڈائر کے سر بندھتاہے۔

محمد آصفپاکستانی ساکھ
پاکستانی کرکٹ کی ساکھ کو شدید نقصان
آصفآصف کی’گرفتاری‘
پاکستانی بالر افیون رکھنے کے الزام میں’گرفتار‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد