BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 June, 2008, 07:05 GMT 12:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تمام ٹیسٹ درست تھے: محمد آصف

محمد آصف (فائل فوٹو)
محمد آصف ماضی میں بھی تنازعات کا شکار رہے ہیں
یکم جون کو کسی ممنوعہ شے کی برآمدگی پر دبئی ائیر پورٹ پر حراست میں لیے گئے پاکستان کی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد آصف دبئی کے حکام کی جانب سے الزامات واپس لینے پر جمعے کی صبح دبئی سے براستہ کراچی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

لاہور پہنچ کر انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ان کے جتنے بھی ٹیسٹ لیے گئے وہ سب درست تھے اور اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے پہلے ان کا جو ڈوب ٹیسٹ لیا تھا وہ بھی ٹھیک تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کوئی ممنوعہ دوا استعمال نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس سلسلے میں ہدایات پر پورا عمل کرتے ہیں۔

محمد آصف نے کہا کہ ان کے پاس حکیم کی ایک دوا تھی اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس میں افیون تھی یا نہیں۔

محمد آصف نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی رہائی میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف اور دبئی میں پاکستان کے سفیر احسان اللہ کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین نے اعلان کیا کہ محمد آصف کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس سلسلے میں آج ایک تین رکنی کمیٹی قائم کر دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف جمعے شام کو محمد آصف سے ملنے کے بعد ذرائع ابلاغ کو حالات سےآگاہ کریں گے۔

ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کمیونیکیشن آفیسر سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ آصف کے سلسلے میں کی گئی تمام تحقیقات سے آئی سی سی کو آگاہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو محمد آصف کے کیس کے سلسلے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی لیکن کیونکہ آئی سی سی عالمی ڈوپنگ ایجینسی کی رکن ہے اس لیے وہ اس تمام معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اسی بارے میں
تاریک راہوں کے مسافر
17 October, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد