محمد آصف کی رہائی کا فیصلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دبئی حکام نے اٹھارہ دن سے زیرحراست پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد آصف کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ جمعرات کی شب دبئی سے وطن روانہ ہو رہے ہیں۔ محمد آصف یکم جون کو دبئی ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر ممنوعہ نشہ آور شے کی برآمدگی پر حراست میں لے لئے گئے تھے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر احسان اللہ خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ محمد آصف جمعرات کی شب وطن روانہ ہونے والے ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا دبئی حکام نے محمد آصف پر عائد الزامات واپس لے لئے ہیں؟ احسان اللہ خان نے کہا کہ وہ قانونی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس سے غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ آصف وطن واپس جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی کے پبلک پراسیکیوٹر نے ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں کہا تھا کہ لیبارٹری کے تجزیئے سے یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ محمد آصف کے قبضے سے برآمد ہونے والی ممنوعہ شے افیون تھی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ وہ دبئی حکام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پیشہ ورانہ انداز میں اس معاملے کو نمٹایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی اہم کردار ادا کیا لیکن ان کی کوشش یہی رہی کہ لو پروفائل میں رہ کر کام کیا جائے جس کا فائدہ آصف کو ہوا ہے۔ احسان اللہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی تعریف کی جس نے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنا نمائندہ بھیجا اور پھر وکیل بھی مقرر کیا۔ واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل بھی2006 میں ڈوپنگ تنازعے میں ملوث ہوچکے ہیں جب کہ وہ اور شعیب اختر پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے نتیجے میں پابندی عائد کردی گی تھی جسے اپیل کرنے پر ختم کردیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں پاکستانی ’پیس بیٹری‘ کا نیا ہتھیار01 February, 2006 | کھیل شعیب اختر، آصف لاہور پہنچ گئے16 October, 2006 | کھیل تاریک راہوں کے مسافر17 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||