BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 August, 2008, 06:10 GMT 11:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تندولکر، لارا کو بھی آؤٹ کیا: شعیب

شعیب ملک کہتے ہیں کہ انہوں نے تندولکر، لارا اور جیک کیلس کو بھی آؤٹ کیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اپنے بارے میں اس تاثر کو بالکل غلط قرار دیا ہے کہ وہ کمزور ٹیموں کے خلاف تو بالنگ کرتے ہیں لیکن بڑی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بالنگ نہیں کرتے۔

شعیب ملک نے جمعرات کو لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بڑی ٹیموں کے خلاف بالنگ نہ کی ہوتی تو سچن تندولکر، برائن لارا اور جیک کیلس ان کے آؤٹ کیے ہوئے کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہوتے۔

شعیب ملک نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے 125 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے اور بنگلہ دیش اور زمبابوے سے تو اب میچز ہوئے ہیں اور جہاں تک اپنی کپتانی میں بالنگ کروانے کا سوال ہے تو ہر کپتان کا ایک گیم پلان ہوتا ہے جس کے حساب سے وہ اپنے بالرز کو استعمال کرتا ہے۔

شعیب ملک نے بھی اس خیال کی تائید کی کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم منتخب کرنے کے لیے ہونے والے ٹرائل میچز کوبارشوں کے سبب لاہور سے ملتان منتقل کر دیا ہے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ موسم کے سبب صرف ملتان ہی ایسی جگہ تھی جہاں یہ میچ کروائے جا سکتے تھے۔

شعیب ملک نے کہا کہ آئی سی سی کی پندرہ رکنی ٹیم کے انتخاب کے لیے دی گئی حتمی تاریخ بارہ اگست سے پہلے ٹرائل میچز ہونا ضروری تھے تاکہ سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچ سکے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ فِٹنس کا جائزہ لینے کے لیے دو میچ کافی ہیں کیونکہ اس حبس اور گرمی کے موسم میں اگر کوئی بالر پورے دس اوور کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ فٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی فٹ ہونے کے عمل میں ہیں ان کے لیے یہ میچز کافی اہم ہیں لیکن ایسا نہیں کہ صرف شعیب اختر اور عمر گل کے لیے ہی یہ میچز رکھے گئے ہیں، ان ٹرائل میچز میں خود ان کے سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

شعیب ملک کے بقول ٹیم کے کھلاڑی پیشہ ور ہیں اور ان کی تیاری میں ان خبروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد