BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 April, 2008, 23:31 GMT 04:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش، زمبابوے ایک جیسے:شعیب

 شعیب ملک
جیت کی اہمیت ہوتی ہے چاہے حریف کمزور ہی کیوں نہ ہو: پاکستانی کپتان
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کے خیال میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے اور بنگلہ دیش دونوں کے خلاف ہوم سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔

ہفتے کو نیشنل سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے کے بعد شعیب ملک کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے بیٹسمین صورتحال کے مطابق کھیلتے ہیں لیکن بنگلہ دیشی بیٹسمین ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہیں یہ حکمت عملی کبھی کارگر ثابت ہوتی ہے اور کبھی نہیں۔

شعیب ملک نے اپنی اس بات کو دوہراتے ہوئے کہا کہ جیت کی اہمیت ہوتی ہے چاہے کسی بھی ٹیم کے خلاف حاصل ہو۔

پاکستانی کپتان نے سلمان بٹ کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا جنہوں نے اس سیریز میں ریکارڈ چار سو اکیاون رنز سکور کئے۔ تاہم یہ بھی کہا کہ شاہد آفریدی کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے سیریز میں بارہ وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب ملک نے اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے نعمان اللہ کے بارے میں کہا کہ اس میچ کے بعد انہیں نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں نعمان اللہ کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنی تھی لیکن سلمان بٹ اور یونس خان کی شراکت کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں نیچے کردیا گیا کیونکہ اسوقت تیز رنز کی ضرورت تھی اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ نعمان اللہ پر پہلے ہی میچ میں غیرضروری پریشر آجاتا۔

شعیب ملک نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم سے محمد یوسف کے اخراج کے بعد ان کے مستقبل کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں میں سے ٹیم منتخب کی گئی ہے اور یہ صرف ان کا نہیں بلکہ سب کا متفقہ فیصلہ ہے۔

شعیب ملک نے آئی پی ایل کے سخت شیڈول کے بارے میں کہا کہ اس وقت اتنی زیادہ کرکٹ ہوگئی ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے طور پر فٹنس کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور یہ کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اب وہی کھیلے گا جو پرفارمنس دے گا کیونکہ مقابلہ بہت سخت ہوگیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد