ان فٹ ہوا تو بتاؤں گا:شعیب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہونے کے لیے ٹریننگ کر رہے ہیں اور اگر وہ فٹ نہ ہو سکے تو وہ بورڈ کو زمبابوے کے خلاف اپنی عدم دستیابی سے خود آگاہ کر دیں گے۔ شعیب ملک نے منگل کو شروع ہونے والے تین روزہ کیمپ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بالر شعیب اختر اور عمر گل مکمل فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے انہیں کیمپ میں نہیں بلایا گیا۔ اس سوال پر کہ شعیب اختر نے تو زمبابوے کے خلاف اپنی دستیابی دے تھی شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہے کہ یہ دونوں دس فروری سے شروع ہونے والے پٹینگولر کپ میں اپنی فٹنس ثابت کریں اور کھلاڑیوں کو سنٹرل کانٹریکٹ کے تحت بورڈ کا فیصلہ تسلیم کرنا پڑتا ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فاسٹ بالرز سہیل تنویر اور راؤ افتخار زمبابوے کے خلاف اچھی بالنگ کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تین روزہ کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ایک یا دو نوجوان کھلاڑیوں کو ہر میچ میں آزمایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھتے کیونکہ انہوں نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے۔ زمبابوے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے کیمپ کے پہلے دن اکیس کھلاڑیوں میں سے اٹھارہ کھلاڑیوں نے تربیت کی۔ یونس خان،وہاب ریاض اور خرم منظورکی دوسرے دن کیمپ میں شرکت متوقع ہے۔ پہلے دن صبح کو ٹیم کے آسٹریلوی ٹرینر ڈیوڈ ڈائر نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے اور شام کے سیشن میں کوچ جیف لاسن کے زیر نگرانی کرکٹ کی پریکٹس ہوئی۔ یاد رہے کہ اس کیمپ میں وہ کھلاڑی نہیں بلائے گئے جو زمبابوے کے خلاف کراچی میں جاری چار روزہ میچ میں کھیل رہے ہیں ان میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جو چار روزہ میچ کی قیادت کر رہے ہیں۔ تاہم ان کھلاڑیوں کو پاکستان کی ٹیم کے انتخاب کے لیے مد نظر رکھا جائے گا۔ | اسی بارے میں شعیب اختر، عمر گل ڈراپ14 January, 2008 | کھیل زمبابوے آسان حریف نہیں: شیعب12 January, 2008 | کھیل زمبابوے کی سنیچر کو آمد11 January, 2008 | کھیل شعیب اور عمر پاکستان روانہ23 January, 2007 | کھیل ووسٹرشائر کی عمر گل میں دلچسپی26 October, 2007 | کھیل کرکٹ نہیں چھوڑ رہا: شعیب اختر13 January, 2008 | کھیل ’جھگڑا آفریدی سے ہوا تھا‘08 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||