زمبابوے آسان حریف نہیں: شیعب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا ہے اور اس میں کچھ سنیئر کھلاڑی واپس آئے ہیں۔’ہم زمبابوے کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے کیونکہ کرکٹ ایسا کھیل ہے کہ ٹیم کے تین چار کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی دکھا دیں تو ٹیم جیت سکتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ زمبابوے کے خلاف تمام میچ جیت سکیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیےسنہ 2007 ناکامیوں کا سال ثابت ہوا۔ پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم سے ہوم سیریز میں ناکامی اور پھر بھارت میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم اور کپتان شیعب ملک کو کافی تنقید کا سامنا رہا۔ پاکستان سنہ 2008 کا آغاز نسبتاً آسان حریف سے مقابلے سے کر رہا ہے لیکن ٹیم اسی سال آسٹریلیا جیسے حریف سے مقابلہ کرنا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اچھی فارم میں ہے اور اس سال کاآغاز بہترین فتح کے ساتھ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں اگر کوئی کھلاڑی ہر روز محنت نہیں کرتا تو وہ ایک درمیانی سطح کا کھلاڑی رہ جاتا ہے اور اچھا کھلاڑی بننے کے لیے ہر روز کھیل میں نکھار لانا ضروری ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ کھیل میں ہر کھلاڑی پر برا دور آتا ہے۔’ایسے وقت میں اس کھلاڑی کی حمایت کرنی چاہیے اس سے ٹیم میں اتحاد بھی بڑھتا ہے اور ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔‘ شعیب ملک نے کہا کہ کاکردگی میں تسلسل کے لیےضروری ہے کہ نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کی جائے بلکہ اس میں کاکردگی بھی دکھائی جائے۔ پاکستان کی ٹیم کے نوجوان کپتان نے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم تیسری مرتبہ انڈر 19 عالمی کپ جیت کر ہیٹ ٹرک کرے گی۔ | اسی بارے میں فیلڈنگ اور اوپننگ بڑے مسئلے22 October, 2007 | کھیل ملتان: پاکستان ہار گیا، سیریز دو دو26 October, 2007 | کھیل بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا26 November, 2007 | کھیل ٹیم کی کارکردگی مایوس کن: شعیب14 December, 2007 | کھیل کپتانی کے لیے مشروط آمادگی14 December, 2007 | کھیل پاکستان کا دورہ، آسٹریلیا محتاط29 December, 2007 | کھیل اصل مسئلہ ناقص ڈھانچہ ہے: عمران02 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||