BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 July, 2008, 09:19 GMT 14:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زمبابوے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں نہیں
انگلینڈ نے زمبابوے کے کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے کا اعلان کیا تھا
بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے زمبابوبے کی رکنیت معطل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ زمبابوے آئندہ برس انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے اپنا نام واپس لینے پر تیار ہوگیا ہے۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی جانب سے زمبابوے سے کرکٹ تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کے بعد دنیائے کرکٹ میں زمبابوے کے مستقبل پر بات چیت کے لیے آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں ہوا۔

اس اجلاس کے بعد زمبابوے کرکٹ یونین کے صدر پیٹر چونگوکا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کے ملک نے رضاکارانہ طور پر ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ زمبابوے کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے گا تاہم آئی سی سی کے فل ممبر کی حیثیت برقرار رکھیں گے اور ہر اس ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے جو ہمارے خلاف کھیلنا چاہے گی‘۔

پیٹر چونگوکا نے کہا کہ ’ہمیں بتایا گیا تھا کہ ہمیں انگلینڈ کے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے اور ہم وہاں نہیں جانا چاہتے جہاں ہم خوش آمدید نہ کہا جائے‘۔

بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو کے نمائندۂ کرکٹ جوناتھن ایگنیو کے مطابق’ یہ بات صاف ہے کہ زمبابوے پر پہلے سے ہی دباؤ ڈالا گیا تھا کیونکہ اس فیصلے پر پہنچنے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت لگا‘۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ وہ آئندہ برس زمبابوے کی میزبانی نہیں کرے گا کیونکہ زمبابوے کرکٹ اور زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے اس اعلان کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی زمبابوے سے کرکٹ رابطے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد