عورتوں کا ٹوئنٹی ٹوئنٹی جولائی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ پہلی بار پاکستان میں چار ٹیموں پر مشتمل خواتین کے پہلے قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرا رہا ہے۔ یہ چار ٹیمیں پاکستان کے چار مختلف علاقوں کی نمائندگی کریں گی۔ بیس بیس اوورز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ اٹھارہ سے ستائیس جولائی تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کو کروانے کا مقصد سن دو ہزار نو میں خواتین کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم تیار کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے چار مختلف زون کے لیے چونسٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ چار زون کچھ اس طرح ہیں: شمالی زون میں پشاور، ایبٹ آباد اور اسلام آباد کی خواتین کرکٹر شامل ہیں۔ سنٹرل زون بلو میں لاہور اور سیالکوٹ کی کھلاڑی ہیں۔ سنٹرل زون گرین میں ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی کی کرکٹرز ہیں۔ اور جنوبی زون میں کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ کی خواتین کرکٹر شامل ہیں۔ | اسی بارے میں خواتین ٹیم ورلڈ کپ میں پہنچ گئی26 February, 2008 | کھیل کرکٹ میں ایک نئی روح آ گئی ہے25 September, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کی خواتین سکوررز21 September, 2007 | کھیل ’میڈل کا دعویٰ نہیں کریں گے‘08 July, 2008 | کھیل پاکستان پریمئر لیگ کا اعلان15 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||