BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 February, 2008, 15:28 GMT 20:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خواتین ٹیم ورلڈ کپ میں پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم
ٹیم کی جیت کا سہرا کسی ایک کھلاڑی کے سر نہیں: عروج ممتاز
پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کپتان عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی غیرمعمولی کارکردگی ہے اور انہیں امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویمنز ٹیم فائنل تک پہنچی جہاں اسے میزبان جنوبی افریقہ نے آؤٹ کلاس کردیا تاہم اس سے پہلے پاکستانی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو صرف 26 رنز پر آؤٹ کرکے252 رنز کے بھاری فرق سے کامیابی حاصل کی۔

زمبابوے کو محض58 رنز پر ڈھیر کرکے پاکستان نے9 وکٹوں سے میچ جیتا اور آئرلینڈ کو 108 رنز پر آؤٹ کرکے پاکستان نے وہ میچ57 رنز سے اپنے نام کیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے ہالینڈ کو68 رنز پر آؤٹ کرکے94 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ سے وطن واپسی پر کپتان عروج ممتاز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے اور سکاٹ لینڈ یقیناً نئی ٹیمیں تھیں لیکن انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ آئرلینڈ اور ہالینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی یہ دونوں ٹیمیں رینکنگ میں بھی پاکستان سے بہتر تھیں۔

ہالینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ایک سو اسی رنز بنائے تھے لیکن پاکستان نے اسے صرف68 رنز پر آؤٹ کیا اسی طرح ہالینڈ کے خلاف دوسو چوالیس رنز بنانے والی آئرش ٹیم پاکستانی بولنگ کے خلاف صرف108 رنز بنا سکی۔

عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی جیت کا سہرا کسی ایک کھلاڑی کے سر نہیں باندھا جاسکتا یہ ایک ٹیم ورک تھا۔انہوں نے ساجدہ شاہ اور مشترکہ طور پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والی ثناء میر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہر میچ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں۔

اوپنرز بسمہ اور تسکین نے ہر میچ میں اچھا سٹارٹ دیا جبکہ اوپننگ بولرز اسماویہ اقبال اور قانیطہ جلیل بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں۔

ورلڈ کپ کے لیئے کوالیفائی تو کرلیا لیکن کیا اس عالمی مقابلے کے لیئے پاکستانی ٹیم تیار ہے؟ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ یقیناً ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو بڑی ٹیموں کے بڑے چیلنج کا سامنا ہوگا لیکن ٹیم اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوالیفائنگ مقابلے میں جو خامیاں سامنے آئی ہیں انہیں دور کیا جائے گا اور اس ضمن میں اپریل میں سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ پاکستانی ٹیم کی تیاری میں بہت مدد گار ثابت ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد