افغان خواتین کی ٹیم پہنچ گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر انتظام چوتھی وومین فٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لیے افغانستان کی فٹ بال ٹیم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر کرنل احمد یار خان نے بی بی سی کو بتایا کہ افغانستان کی ٹیم میں اٹھارہ خواتین کھلاڑی اور تین اہلکار شامل ہیں۔ کرنل احمد یار نے کہا کہ چونکہ افغان ٹیم کی ممبران تھکی ہوئی تھیں لہذا ان سے تاخیر سے آنے کی وجہ دریافت نہیں کی۔ چوتھی وومین فٹ بال چمپئن شپ جمعرات کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو چکی ہے اور دو میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ افغان ٹیم تاخیر سے پہنچی ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے وومین ونگ کی صدر روبینہ عرفان پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ اگر افغان وومین فٹ بال ٹیم جمعے کی دوپہر تک بھی پہنچ گئی تو وہ انہیں اس چمپئن شپ میں کھیلنے کا موقع دیں گے کیونکہ یہ مہمان ہیں اور افغانستان پاکستان کا برادر ملک ہے۔ فیفا کے رولز کے مطابق تو یہ بات خلاف قانون ہے لیکن پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے آفشلز کے مطابق کیونکہ پاکستان میں خواتین کی فٹ بال ابھی نوزائدہ ہے اس لیے اس کے فروغ کے لیے قوانین میں اتنی نرمی کی جا سکتی ہے۔ افعانستان کی ٹیم کیونکہ آج پہنچی ہے اس لیے اسے جمعے کے روز آرام دیا جائے گا اور ممکن ہے کہ وہ چمپئن شپ میں اپنا پہلا میچ ہفتے کے روز کھیلے۔ | اسی بارے میں فٹ بال پر پابندی، ایران کی مذمت25 November, 2006 | کھیل پاکستان میں جرمن خاتون فٹبال کوچ24 July, 2007 | کھیل پاکستانی فٹبال ٹیم ، برطانوی کھلاڑی02 August, 2007 | کھیل افغان ٹیم سے رابطہ نہیں: اہلکار16 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||