افغان ٹیم سے رابطہ نہیں: اہلکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیرانتظام چوتھی وومین فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہونے کے باوجود افغانستان کی فٹ بال ٹیم، جس کو اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنی تھی، اسلام آباد نہیں پہنچ سکی ہے۔ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جمعرات سے شروع ہونے والی خواتین کی چوتھی قومی فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے تیرہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کے آغاز سے کافی دن پہلے یہ خبر آئی تھی کہ اس بار افغانستان کی ٹیم بھی اس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی لیکن جمعرات کو چیمپئن شپ کے پہلے دن تک یہ ٹیم نہیں پہنچ سکی ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق افغانستان کی ٹیم سے چیمپئن شپ کے آغاز کے دو دن پہلے تک ان کا رابطہ تھا لیکن دو روز سے ان سے کوئی رابطہ نہیں جبکہ فٹ بال فیڈریشن نے بارہا فون، ای میل اور فیکس کے ذریعے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بے سود ہوئی۔ ادھر افغانستان سے ملنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق ان کی وومین فٹ بال ٹیم جمعرات کو پاکستان روانہ ہونے والی تھی تاہم پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے آفشلز کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اب جبکہ ٹورنامنٹ شروع ہو چکا ہے اور اب اگر افغانستان کی ٹیم پہنچتی ہے تو کیا وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکے گی؟ اس ضمن میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے وومین ونگ کی صدر روبینہ عرفان کا کہنا ہے کہ اگر جمعے کے روز صبح کے بارہ بجے تک افغانستان کی ٹیم پہنچ جاتی ہے تو اسے ٹورنامنٹ میں کھلایا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو فٹ بال ٹورنامنٹس کے قوانین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہوگا۔ روبینہ عرفان نے کہا کہ ’اگر چہ ٹورنامنٹ شروع ہو چکا ہے اور تمام ٹیموں کے ڈراز بن چکے ہیں لیکن چونکہ افغانستان کی ٹیم مہمان ٹیم ہے اور افغانستان ہمارا برادر ملک ہے اس لیے انہیں اس چیمپئن سپ میں کھیلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔‘ | اسی بارے میں افغان خواتین فٹبال ٹیم پاکستان میں06 August, 2007 | کھیل سیف گیمز: افغانوں کو کیا ملا؟ 06 April, 2004 | کھیل صالح کی شہریت عدالت میں06 June, 2007 | کھیل کرکٹ کی دنیا میں نام کی خواہش07 June, 2007 | کھیل لیما عظیمی: افغان اسپورٹس کی خاتون اول23 August, 2003 | کھیل افغان کرکٹ ٹیم کراچی میں22 September, 2005 | کھیل سنوکر:صالح پاکستانی یا افغانی؟01 June, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||