افغان کرکٹ ٹیم کراچی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کی اٹھارہ رکنی کرکٹ ٹیم جمعرات کو کراچی پہنچی ہے۔ شہر میں گیارہ روزہ قیام کے دوران یہ ٹیم کے سی سی اے سمیت مختلف ٹیموں کے خلاف محدود اوورز کے چھ میچز کھیلے گی۔ ٹیم کے کپتان خالق داد نوری ہیں جن کے بڑے بھائی اللہ داد نوری بھی اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں اور اس وقت افغانستان کرکٹ فیڈریشن کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں۔ خالق داد نوری کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد آئندہ اے سی سی ٹورنامنٹ کی تیاری ہے۔ پی آئی اے اور دیگر ٹیموں کے خلاف کھیل کر ان کے کھلاڑی بہت کچھ سیکھیں گے۔ افغانستان میں کرکٹ کے بارے میں خالق داد نوری کا کہنا ہے کہ یہ کھیل اب بہت مقبول ہوچکا ہے اور ملک کے ہر حصے میں کھیلا جارہا ہے حکومت بھی کرکٹ میں دلچسپی لے رہی ہے اور ایشین کرکٹ کونسل بھی اس کے فروغ میں تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے زیادہ تر کھلاڑی خوست سے تعلق رکھتے تھے لیکن موجودہ ٹیم میں چار کھلاڑیوں کا تعلق کنڑ سے ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||