BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 September, 2005, 09:56 GMT 14:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبائلی علاقوں میں کرکٹ کا فروغ

شہر یار خان
پاکستان کرکٹ بورڈ سرحد اور فاٹا میں کرکٹ کھیلنے کے لیے سہولتیں فراہم کرے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کا کہنا ہے کہ صوبہ سرحد میں کرکٹ کے فروغ کے لئے وہ نوجوان کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات جس میں میدان بھی شامل ہیں مہیا کرنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کا صوبہ سرحد اور اس سے ملحق قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے دو روزہ دورے کا مقصد یہاں پر نوجوانوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔

اس سلسلے میں پی سی بی کے سربراہ نے خود قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جمرود اور لنڈی کوتل کے علاوہ کوہاٹ میں سٹیڈیمز کا دورہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا اور بورڈ کی جانب سے امداد کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے ہفتے کے روز ارباب نیاز سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں کھلاڑیوں کو میسر سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ صوبہ سرحد اور فاٹا میں بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کی صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں میں کمی نہیں جس کی وجہ سے پشاور کی ٹیم قومی چیمپین ہے، انڈر نائنٹین کے چیپمیئن رہے ہیں اور سکولوں کے بھی چیمپین ہیں۔ ضرورت صرف انہیں مناسب سہولیات دینے کی ہے۔

صوبہ سرحد کے مبصرین نے بورڈ کے چیئرمین کی ذاتی دلچسپی کا خیرمقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے اس کھیل کو یہاں مزید فروغ ملے گا اور مستقبل میں قومی سطح پر اچھے کھیلاڑی مل سکیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد