BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 June, 2007, 21:17 GMT 02:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صالح کی شہریت عدالت میں

صالح محمد پر حال میں افغانستان کی نمائندگی کا الزام لگایا گیا ہے
سندھ ہائی کورٹ نے سنوکر کے انٹرنیشنل کھلاڑی صالح محمد کی شہریت کے بارے میں دائر درخواست پر ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحقیقات کر کے بتائے کہ صالح محمد افغان شہری ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ ایک شہری جاوید اختر نے پٹیشن دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ صالح محمد کافی عرصے سے پاکستان میں مقیم ہیں اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن گزشتہ سال وہ اچانک افغانستان چلے گئے اور دوحا ایشین گیمز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

لیکن اس کے بعد پاکستان واپس آکر انہوں نے پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن سے معافی مانگی جو قبول کرلی گئی اور انہیں قومی رینکنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے دیا گیا۔

اب انہیں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جو گیارہ جون سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ پٹیشنر کا کہنا ہے کہ صالح محمد کا یہ قدم پاکستان کے شہری قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی ہے لہذا انہیں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی سے روکا جائے۔

پٹیشن میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ پاکستانی شہری قوانین کے تحت کوئی بھی افعانستان کی دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب احمد خان اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بینچ نے بدھ کو اس درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ صالح محمد کی شہریت کے بارے میں چھان بین کر کے بتائے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں یا افغانی۔

پٹیشن میں پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے خواجہ نوید ایڈوکیٹ اور وفاق کی طرف سے مسز صوفیہ سعید شاہ پیش ہوئیں۔

صالح محمدپاکستانی یا افغانی
سنوکر کھلاڑی صالح محمد کی شہریت؟
سنوکرنیا سنولر کوچ
پاسکتانی ٹیم کے لیے تھائی لینڈ کا کوچ
صالح محمدپاکستان کی امید
صالح محمد عالمی امیچر سنوکر چیمپئن شپ میں
کوینٹین ہان’صحیح پاٹ نہیں کیا‘
سنوکر کے کھلاڑی پر میچ فِکسنگ کا الزام
پاک بھارت سنوکر سیریزپاک بھارت سنوکر
روایتی حریف سنوکر کی ٹیبل پر آمنے سامنے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد