BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 July, 2007, 01:45 GMT 06:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میں جرمن خاتون فٹبال کوچ

فٹ بال کا کھیل خواتین میں بھی یکساں طور پر مقبول ہے
جرمنی سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ خاتون کوچ مونیکا اسٹیب پاکستانی خواتین فٹبالرز کو تربیت دیں گی۔مونیکا اسٹیب کی خدمات پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ملک میں خواتین فٹبال کے معیار میں بہتری لانے کے لئے حاصل کی ہیں۔

مونیکا اسٹیب ایک ماہ پاکستان میں رہیں گی اور فیفا ویمنز کوچنگ انسٹرکٹر طارق لطفی اور فیفا کے اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر محسن گیلانی کے ہمراہ پچیس جولائی سے پندرہ اگست کے دوران کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ جاکر خواتین فٹبالرز کو تربیت دینگی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انہیں خصوصی طور پر چار رکنی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا ہے جو تیسری قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے دوران پنتیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

ان ہی میں سے پاکستان کی پہلی خواتین فٹبال ٹیم تشکیل دی جانی ہے جو سولہویں ایشین کپ میں حصہ لے گی۔

تیسری قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ سولہ سے چوبیس اگست تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ مونیکا اسٹیب کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور یقیناً پاکستانی فٹبال کو ان سے فائدہ ہوگا۔

مونیکا اسٹیب کا تعلق فرینکفرٹ کے کلب ون ایف ایف سی سے رہا ہے ان کی گیارہ سالہ وابستگی کے دوران اس کلب نے دس مقامی اور یورپیئن اعزاز جیتے۔

گزشتہ دو برسوں کے دوران فیفا پاکستان میں خواتین فٹبال کے ضمن میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہی ہے اس دوران پاکستان کے دورے پر آنے والی فیفا کی خواتین سے متعلق کمیٹی کی رکن فلپائن کی کرسٹینا راموس اور قطر کی خواتین اسپورٹس کمیٹی کی صدر ڈاکٹر انیسہ الحاتمی پاکستان میں خواتین فٹبال کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرچکی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد