اشتہاری حقوق ایک ارب ڈالر میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیائی ٹی وی نیٹ ورک ای ایس پی این سٹار سپورٹس نے ایک ارب ڈالر کے عوض دس برس کے لیے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئنز لیگ کے اشتہاری اور مارکیٹنگ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ چیمپئنز لیگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سودے کے بعد یہ ٹورنامنٹ فی میچ اوسط کے حساب سے سب سے زیادہ مالیت کا کرکٹ مقابلہ بن گیا ہے۔ تین دسمبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم چھ ملین ڈالر ہے اور فاتح ٹیم کو تین ملین امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی دو دو ٹیموں کے علاوہ انگلینڈ اور پاکستان کے مقامی ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی فاتح ٹیمیں شامل ہیں۔ اس لیگ کا اہتمام بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ مشترکہ طور پر کر رہے ہیں اور تاحال اس کے وینیو کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ تینوں بورڈ اگلے برس ہونے والے مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ | اسی بارے میں چیمپئینز لیگ، اگلا سیزن آئندہ برس08 September, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی 24 July, 2008 | کھیل ’چیمپئنز ٹرافی، فیصلہ اس ہفتے20 July, 2008 | کھیل ’چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی پرغورممکن‘07 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||