’20/20 مقبول ترین کھیل بن سکتا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ کے شوقین ارب پتی سر ایلن سٹینفورڈ کا خیال ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ فٹبال کی جگہ دنیا کا مقبول ترین کھیل بن سکتی ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ انگلینڈ میں انڈین پریمئیر لیگ کی طرز پر ایک ٹورنامنٹ کرانے کو تیار ہیں جو ان کے خیال میں محصول کے لحاظ سے پانچ سو ملین پاؤنڈ کے زمرے میں پہنچ سکتا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سر ایلن کا کہنا تھا کہ ’ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ دس برس کے اندر دنیا کا مقبول ترین’ٹیم سپورٹ‘ بن سکتی ہے تاہم اس کے لیے بہت باصلاحیت منتظمین کی ضرورت ہوگی‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ آئی پی ایل کی طرز کا ٹورنامنٹ انگلینڈ میں سن دو ہزار دس تک شروع ہو جائے۔ ’میں یہ بات کسی بدنیتی سے نہیں کہہ رہا لیکن آئی پی ایل نے سب کچھ بہت جلد بازی میں کیا۔ اگر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یہ ٹورنامنٹ کرایا تو یہ کھیل پوری دنیا پر حاوی ہو سکتا ہے‘۔ یاد رہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا آغاز انگلینڈ میں سن دو ہزار تین میں ہوا تھا۔
ایلن سٹینفورڈ ویسٹ انڈیز میں اپنا ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراتے ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے ویسٹ انڈین کرکٹ کی بہتری کے لیے پچاس ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ وہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے لیے آج کل لندن میں ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کی ایک ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے سٹار کھلاڑیوں کے درمیان سیریز کی تجویز بھی پیش کی ہے جس میں جیتنے والی ٹیم کو دس ملین پاؤنڈ حاصل ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات ایلن سٹینفورڈ خود برداشت کریں گے۔اس سیریز میں ہارنے والی ٹیم کو کچھ نہیں ملے گا جبکہ فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پانچ پانچ لاکھ پاؤنڈ حاصل ہوں گے۔ |
اسی بارے میں پی سی بی کے خلاف مقدمے کی تیاری 16 February, 2008 | کھیل پاکستانیوں کی ٹیم ’لاہور بادشاہ‘29 February, 2008 | کھیل آئی سی ایل، باغی سیریز بدھ سے09 April, 2008 | کھیل لیگ ٹیمیں لاکھوں ڈالر میں نیلام24 January, 2008 | کھیل شعیب سوا چار لاکھ ڈالر میں’نیلام‘20 February, 2008 | کھیل مصباح پچاس لاکھ روپے میں بکے 11 March, 2008 | کھیل آئی پی ایل: کولکتہ کی شاندار جیت18 April, 2008 | کھیل سب سے مہنگا ٹورنامنٹ شروع18 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||