سب سے مہنگا ٹورنامنٹ شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلور میں کولکتہ نائٹ رائڈرز اور بنگلور رائل چیلنجرز کے درمیان کرکٹ کے کھیل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ٹورنامنٹ انڈین پریمئر لیگ کا افتتاحی میچ شروع ہوگیا ہے۔ بنگلور کے کپتان راہول ڈراوڈ نے ٹاس جیت کر کولکتہ نائٹ رائڈرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں کل آٹھ ٹیمیں شریک ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں شریک دنیا کے بہت سے نامور کھلاڑیوں کو انڈیا کے مختلف شہروں کی نمائندگی کے لیے بھاری رقوم دی گئی ہیں۔ مقابلوں کا فائنل یکم جون کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے بڑے بڑے ناموں میں سچن تندولکر(ممبئی)، رکی پونٹنگ(کولکتہ)، میتھیوں ہیڈن(چنئی)، بریٹ لی(پنجاب) اور شین واٹسن(راجستھان) شامل ہیں۔
صحافیوں کو بتایا گیا کہ افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ آئی پی ایل کی ویب سائٹ پر ممبئی کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی تیز خریداری کا ذکر ہے لیکن بی بی سی کے نامہ نگار راہول ٹنڈن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ شروع کرنے میں جلدبازی نے شائقین کو الجھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتظمین انڈین کرکٹ لیگ کے جواب میں یہ ٹورنامنٹ جلدی شروع کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اس کے لیے پوری طرح تیار نہیں۔ اس کے علاوہ تندولکر، انیل کمبلے اور نیتھن بریکن زخمی ہونے کی وجہ سے اپنی ٹیموں کے پہلے میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین بھی اپنے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ آئی پی ایل کا آغاز کرکٹ کے کھیل کو بدل کر رکھ دے گا۔ برطانیہ میں بھی اس ٹورنامنٹ میں خاصی دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے اور انگلینڈ کا کرکٹ بورڈ بھی ایک ٹورنامنٹ شروع کرنے کے امکانات پر غور کے لیے ایک امریکی ارب پتی سے رابطے میں ہے۔ | اسی بارے میں ’بھارتی ہار کی ذمہ دار آئی پی ایل‘ 06 April, 2008 | کھیل آئی پی ایل نے بھی پابندی لگا دی03 April, 2008 | کھیل ’جیسے بکروں کی نیلامی ہو رہی ہو‘27 February, 2008 | کھیل شعیب سوا چار لاکھ ڈالر میں’نیلام‘20 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||