BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 September, 2008, 00:20 GMT 05:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا دہرا معیار نہ اپنائے: نغمی

آسٹریلیا کی ٹیم نےبھارت کے دورے پر جانے کا عندیہ دیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نعمی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کے بعد بھی اگر آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرتی ہے تویہ ان کے دہرے معیار کا آئینہ دار ہوگا۔

شفقت نغمی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو اندازہ ہونا چاہیے کہ آج کے حالات کے تحت دنیا کا کوئی ملک بھی دہشت گردی کی زد سے دور نہیں اور اب اگر بھارت میں بم دھماکے ہوئے ہیں تو یہ بہت افسوس ناک بات ہے لیکن اس موقع پر آسٹریلیا کی ٹیم کو بھارتی حکومت پر اعتماد کرنا چاہیے اور اسی طرح انہیں پاکستان کی حکومت کی یقین دھانی پر بھی اعتماد کرنا چاہیے۔

 آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 2009 اور 2010 میں دو حصوں میں پاکستان میں سیریز کھیلنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کو بھی اگلے سال پاکستان ہی میں کروانے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو اس سے کسی غیر ملکی ٹیم کا اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا خود پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہوتا۔

انہوں نے کہا ’اس لیے جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم ان کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے تو انہیں ہم پر اعتماد کرنا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کے یہ بہانے کہ ہماری حکومت اجازت نہیں دیتی اور کبھی یہ کہ ہمارے کھلاڑی نہیں مانتے انہیں کم از کم میں وہ نہیں مانتے۔

شفقت نغمی نے کہا کہ انہیں سو فیصد یقین ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کا دورہ ضرور کرے گی اور اس صورت میں انہیں ایک معیار رکھتے ہوئے پاکستان کا دورہ بھی ضرور کرنا چاہیے اور کسی قسم کے بہانے نہیں بنانا چاہئیں۔

آسٹریلیا نے اس سال پاکستان میں سیریز کھیلنے سے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر انکار کر دیا تھا اور بعد ازاں آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے سیکیورٹی خدشات کے سبب چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی ملتوی کرنا پڑا۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 2009 اور 2010 میں دو حصوں میں پاکستان میں سیریز کھیلنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کو بھی اگلے سال پاکستان ہی میں کروانے کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد بھی دورہء بھارت کو شیڈول کے مطابق برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے البتہ یہ ضرور کہا کہ آسٹریلوی بورڈ بھارت میں سیکیورٹی کا بغور جائزہ لے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد