دو کروڑ ڈالر کا میچ خطرے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بیس ملین ڈالر انعامی رقم والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ یکم نومبر کو کھیلا جانے والا یہ میچ ٹیکساس کے ارب پتی ایلن سٹینفورڈ کی جانب سے منعقد کروایا جا رہا ہے اور اس میچ کی فاتح ٹیم ساری انعامی رقم کی حقدار ہو گی جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کو بیس ملین ڈالر میں سے حصہ نہیں دیا جائےگا۔ تاہم اب ویسٹ انڈین ٹیم کے سپانسر ڈیجی سیل کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں ویسٹ انڈیز بورڈ کی شکست کے بعد بورڈ کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ انٹیگا میں کھیلے جانے والے اس میچ کی اجازت نہیں دے سکتا۔ عدالتی فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا ویسٹ انڈین کھلاڑی جس کے پاس سنٹرل کنٹریکٹ ہے اس میچ میں شرکت نہیں کر سکتا۔ اس فیصلے کے بعد ویسٹ انڈین کپتان کرس گیل، شیو نرائن چندر پال اور رام نریش ساروان جیسے کھلاڑی اس میچ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ڈیجی سیل نے یہ مقدمہ اس بنیاد پر دائر کیا تھا کہ ٹیم کے مرکزی سپانسر ہونے کے ناتے اسے میچ کے ’برانڈنگ‘ حقوق حاصل ہیں کیونکہ یہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا میچ ہے۔ ڈیجی سیل میچ کے تشہیری اور مارکیٹنگ حقوق میں اپنا حصہ چاہتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ میچ کے منتظم ایلن سٹینفورڈ اب میچ کے انعقاد کے لیے ممکنہ طور پر ڈیجی سیل سے مذاکرات کریں گے۔ یاد رہے کہ ایلن سٹینفورڈ ویسٹ انڈیز میں اپنا ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراتے ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے ویسٹ انڈین کرکٹ کی بہتری کے لیے پچاس ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ | اسی بارے میں ’20/20 مقبول ترین کھیل بن سکتا ہے‘ 25 April, 2008 | کھیل اشتہاری حقوق ایک ارب ڈالر میں12 September, 2008 | کھیل کینیڈا، ٹوئنٹی20 شیڈول کا اعلان17 September, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||