اعجاز بٹ بھارت جائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر سے ملاقات کے لئے دس دسمبر کو بھارت جائیں گے۔ یہ بات اعجاز بٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے کولمبو روانگی سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس دسمبر کو بھارت جائیں گے جہاں گیارہ اور بارہ دسمبر کو ان کی بی سی سی آئی کے حکام سے ملاقاتیں ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بے یقینی کی صورتحال میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے بارے میں حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کو کرنا ہے۔ تاہم بارہ دسمبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے بعد صورتحال بڑی حد تک واضح ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ اعجاز بٹ کو ممبئی دہشت گردی کے سبب اپنا بھارت کا دورہ وقتی طور پر ملتوی کرنا پڑا تھا تاہم اب نئے پروگرام کے تحت انہوں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ ممبئی کے واقعات سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کو پاکستان میں سکیورٹی کے ضمن میں ہی دیکھا جارہا تھا اور پاکستان نے انہیں سکیورٹی کی ہرممکن یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم ممبئی کے واقعات کے بعد صورتحال میں بڑی تبدیلی آچکی ہے اور وہ اس مرحلے پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں لیکن ان کی پوری کوشش ہوگی کہ پاک بھارت سیریز طے شدہ پروگرام کے مطابق کھیلی جائے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا معاملہ اپنی حکومت پر چھوڑدیا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ پرناب مکھرجی کا کہنا ہے کہ اس دورے کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے لیے روانہ04 December, 2008 | کھیل ’پاکستان کا دورہ منسوخ نہیں ہوا‘01 December, 2008 | کھیل بھارتی ٹیم کا آنا ہی جواب ہے: اعجاز28 November, 2008 | کھیل پاکستان: بھارت کا دورے کے لیے23 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||