’پاکستان کا دورہ منسوخ نہیں ہوا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کے حالیہ واقعات کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں تھیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا جنوری فروری میں ہونے والا دورۂ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال یہ دورہ منسوخ نہیں کیاگیا ہے۔ اس دورے کے بارے میں بی سی سی آئی بھارتی حکومت کی ہدایت کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ راجیو شکلا نے کہا کہ اس دورے کے بارے میں بورڈ پہلے ہی بھارتی حکومت کو لکھ چکا ہے اور اسے اس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ اس سوال پر کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت کو جو خط لکھا تھا وہ ممبئی کے واقعات سے لکھا گیا تھا تو کیا اب صورتحال میں کوئی تبدیلی آئے گی؟ راجیوشکلا نے کہا کہ یقیناً صورتحال میں تبدیلی آئی ہے لیکن جہاں تک دورے کا تعلق ہے تو وہ معاملہ جوں کا توں ہے۔جو بھی حکومت کہے گی بورڈ وہی کرے گا۔ راجیوشکلا نے کہا کہ دورے کی منسوخی کے بارے میں بھارتی ٹی وی چینلز کی تمام خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں وہ اس طرح کی خبریں اپنے طور پر دے رہے ہیں اور ہر چینل کی خبر کی تردید کرنا ممکن نہیں۔ راجیو شکلا سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے کرکٹ ڈپلومیسی کا سہارا لیا گیا تو کیا یہ اس مرتبہ بھی ممکن ہوسکے گا؟ تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات سدھارنے کے لیے ہی کرکٹ سیریز شروع کی گئی تھی لہذا مقصد تو یہی رہے گا۔ تاہم ان کا کہنا تپا کہ جب ممبئی جیسے واقعات سے ماحول بگڑجاتا ہے اور خاص کر ایسی صورتحال میں جب یہ معلوم ہو کہ جتنے بھی دہشت گرد تھے وہ پاکستان سے تھے تو پھر اس سے عوامی رائے میں فرق آجاتا ہے۔ راجیو شکلا نے کہا کہ اب ان تمام باتوں کو دیکھ کر حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے یہ بی سی سی آئی نے حکومت پر چھوڑدیا ہے کیونکہ سکیورٹی معاملات پر حکومت ہی فیصلے کرسکتی ہے بی سی سی آئی سکیورٹی ایکسپرٹ نہیں ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان کے دورے کی ہرممکن کوشش18 November, 2008 | کھیل جاوید میانداد ڈائریکٹر جنرل مقرر19 November, 2008 | کھیل عبدالقادر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ20 November, 2008 | کھیل پاکستان: بھارت کا دورے کے لیے23 November, 2008 | کھیل شعیب ملک کی کارکردگی پراطمینان13 November, 2008 | کھیل جیف لاسن کوچ کے عہدے سے فارغ24 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||