پاکستان: بھارت کا دورے کے لیے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین اعجاز بٹ اپنے ہم منصب سے ملنے اس ماہ کےآخر میں بھارت جائیں گے۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے تاج ٹی وی کے چینل ٹین سپورٹس اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان نشریاتی حقوق کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد صحافیوں کو بتائی۔ سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے دورۂ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اعجاز بٹ اسی ہفتے بھارتی ہائی کمشنر سے ملیں گے اور انہیں پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے اس دورے کی سکیورٹی کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے اور پھر اعجاز بٹ اس ماہ کے آخر میں بھارت جائیں گے جہاں وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر سے ملاقات کریں گے۔ سلیم الطاف کے بقول سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے بعد حالات مزید واضح ہو جائیں گے۔ سلیم الطاف کا کہنا تھا کہ اگر کسی صورت بھارتی ٹیم کا دورۂ پاکستان نہ ہو سکا تو متبادل وینیوز پر غور ہو سکتا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین جب ابوظہبی میں تھے تو انہوں نے دبئی اور ابوظہبی اور شارجہ سے بات لی تھی۔ان کی پیشکش اور شرائط بھی آ چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی بھی پیشکش موجود ہے اس پر بھی غور ہو سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹین سپورٹس کے درمیان پانچ سال کے نشریاتی حقوق کے لیے ہونے والے معاہدے پر پی سی بی کی جانب سے چئرمین اعجاز بٹ اور ٹین سپورٹس کی جانب سے ان کے نمائندے کرس میکڈونلڈ نے دستخط کیے۔ اس تقریب کے دوران اعجاز بٹ نے بتایا کہ پی سی بی کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے کے لیے چار اداروں نے بولی دی تھی ان میں سب سے بڑی بولی ٹین سپورٹس کی ہے جو کہ ایک سو چالیس اعشاریہ پانچ ملین امریکی ڈالرز ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان کے دورے کی ہرممکن کوشش18 November, 2008 | کھیل ’سرکارسے اجازت ملی تودورہ ہوگا‘18 November, 2008 | کھیل جاوید میانداد ڈائریکٹر جنرل مقرر19 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||