پاکستان کے دورے کی ہرممکن کوشش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ بی بی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اعجاز بٹ سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین اعجاز بٹ کو کہا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو شیڈیول کے مطابق کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے پاکستانی ہم منصب کو یقین دلایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم طے شدہ وقت کے مطابق ہی پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم اس کے لیے انہیں اپنی حکومت سے اجازت کی ضرورت ہو گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے اعجاز بٹ کو آگاہ کیا کہ انہوں نے اس سیریز کو شیڈیول کے مطابق کروانے کے لیے بھارتی حکومت سے کلئرنس حاصل کرنے کے لیے ایک خط لکھا ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کی حکومت اگلے دس سے بارہ دنوں میں اس خط کا جواب دے دے گی اور بھارتی حکومت کے جواب کی بابت جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین اعجاز بٹ پہلے ہی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر کسی وجہ سے بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے یہ سیریز بھارت جا کر کھیلنے کی بھی تجویز زیر غور ہے اور اس طرح سنہ دو ہزار دس میں میں بھارت میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز پاکستان میں کروائی جا سکے گی کیونکہ یہ دونوں سیریز فیوچر ٹور پروگرام کے تحت ہیں۔
اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان نہ آنے سے پاکستان کی کرکٹ کو بہت نقصان ہو چکا ہے اور ان کی اولین کوشش ہو گی کہ بھارتی ٹیم کے آنے سے یہ ڈیڈ لاک ختم ہو لیکن پی سی بی کی ایک ترجیح پاکستانی کرکٹرز کو کرکٹ فراہم کرنا بھی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلے سال جنوری میں ہونے والی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز پر اس وقت خطرے کے بادل منڈلانے لگے جب حال ہی میں بھارتی حکومت نے آخری لمحات میں اپنی جونیر ہاکی ٹیم کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔ |
اسی بارے میں بھارتی ہاکی ٹیم کا دورہ منسوخ10 November, 2008 | کھیل پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان02 November, 2008 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||