’نیوٹرل گراؤنڈ عقلمندی نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کے خیال میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا نیوٹرل گراؤنڈ پر انعقاد عقلمندی نہیں ہوگا۔ رمیز راجہ کے خیالات اس پس منظر میں سامنے آئے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کی منسوخی کی صورت میں یہ سیریز نیوٹرل گراؤنڈ پر کرائے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ رمیز راجہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نیوٹرل گراؤنڈ پر سیریز کا تجربہ کامیاب نہیں رہا۔ پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں میں تماشائی کم آتے ہیں اگر یہ میچز ملک سے باہر ہونگے تو کسی کو ان سے کیا دلچسپی ہوگی۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کا اپنا مزا ہے اور اس کے اثرات مختلف انداز سے رونما ہوتے ہیں لہذا یہ سیریز پاکستان میں ہو تو اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی ایل کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی حمایت کی جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی حمایت کرچکا ہے اب اگر وہ اپنی سوچ میں تبدیلی لاتا ہے تو پریشر اس پر ہوگا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بی سی سی آئی اس وقت بھی پاکستان کا ساتھ دے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان میں حالات اتنے برے بھی نہیں ہیں کہ سیریز نہ ہوسکے۔اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئی تو اس سے ایک غلط مثال قائم ہوگی۔ اس سوال پر کہ کیا آئی سی ایل کے بارے میں اعجاز بٹ کے خیالات سے بھارتی کرکٹ بورڈ ناراض نہیں ہوا ہے؟ رمیز راجہ نے کہا کہ اس وقت حالات ایسے نہیں ہیں کہ ایشین بلاک آپس میں الجھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیققت ہے کہ آئی سی ایل کو کوئی نہیں روک سکتا۔ سری لنکا سے بھی ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ ارجنا رانا تنگے بھارتی کرکٹ بورڈ سے خوش نہیں ہیں۔ اصل میں بھارت اس وقت کرکٹ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور اس صورت میں کوئی بھی اس سے خود کو الگ نہیں رکھ سکتا۔ | اسی بارے میں ’پاک انڈیا کرکٹ کی منسوخی‘23 February, 2005 | کھیل پاک انڈیا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا امکان05 June, 2004 | کھیل ’یوسف کا متبادل یوسف ہی ہے‘08 August, 2007 | کھیل انضمام کی جگہ بنتی ہے، رمیز29 May, 2007 | کھیل شعیب اور آصف معافی مانگیں: راجہ02 March, 2007 | کھیل ’ڈوپنگ کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا ہے‘20 December, 2006 | کھیل رمیزکا استعفی، شہریار کی جیت 09 August, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||