’پاک انڈیا کرکٹ کی منسوخی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں کرکٹ بورڈ اور زی ٹی وی کے درمیان میچ نشر کرنے کے حقوق کا معاملہ اگر عدالت میں بروقت طے نہ ہوسکا تو کہا جارہا ہے کہ اگلے ہفتے شروع ہونے والی پاک بھارت سیریز منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر رنبھیر سنگھ مہندرا نے اس بارے میں کہا ہے: ’مدراس ہائی کورٹ نے ایک اسٹے آرڈر پاس کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جب تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک ٹیلی کاسٹنگ کے حقوق کسی کو نہیں دیے جاسکتے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔ اب اگر اس بارے میں اگر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا اور تاخیر ہو جاتی ہے تو خطرہ تو ہے‘۔ اس سے پہلے کی الاعات میں بتایا گیا تھا کہ انڈیا میں کرکٹ بورڈ اور زی ٹی وی کے درمیان جاری عدالتی کارروائی کے پس منظر میں خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ سیریز کو ٹی وی پر دکھانے کے لیے بورڈ کو ماضی کی طرح ایک بار پھر عارضی انتظامات کرنے پڑیں گے۔ انڈین کرکٹ بورڈ اور زی ٹی وی کے درمیان پچھلے سال ستمبر میں چار برس کے لیے دو سو اکتالیس ملین پاؤنڈ کا معاہدہ ہوا تھا جسے بعد میں بورڈ نے منسوخ کردیا تھا اور اب اسی سلسلے میں مدراس ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ چل رہا ہے۔ پچھلے برس آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی سیریز کے موقع پر عدالت نے اس بنیاد پر کہ ابھی مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور آخری وقت پر بورڈ کو عارضی بندوبست کی اجازت دی گئی تھی۔ اس موقع پر دبئی کی کمپنی ٹین سپورٹس نے کوریج کی تھی اور انہیں سونی کے چینل پر نشر کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||