BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 February, 2005, 17:14 GMT 22:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ٹیم کا دورۂ بھارت مشکوک

News image
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بھارت فی الحال مخدوش ہے تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مسئلہ دو تین دن میں حل ہو جائے گا۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے احمد آباد کا انتخاب سیاسی بنیاد پر نہیں کیا تھا بلکہ روٹیشن کی پالیسی کے تحت تھا۔

لیکن اب وہ مشکل سے دوچار ہے کیونکہ وہاں سے میچ کہیں اور منتقل کرنے کی صورت میں اسے سیاسی جماعتوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے موقف سے نہیں ہٹ سکتا کیونکہ ماضی کے تلخ واقعات سب کے سامنے ہیں۔

شہریارخان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا موجودہ صورتحال میں پاکستانی ٹیم کے دورے کو خطرہ لاحق ہے توان کا جواب اثبات میں تھا۔

انہوں نے کہا: ’بالکل خطرہ لاحق ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک گرین سگنل نہیں دیا ہے۔‘

شہریارخان کے مطابق یہ مسئلہ دو تین دن میں حل ہوجانا چاہئے تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سردست یہ یقینی نظر نہیں آتا۔ شہریارخان کے پاس اس سوال کا جواب نہیں یا وہ اس مرحلے پر دینا نہیں چاہتے کہ اگر یہ مسئلہ دو تین دن میں حل نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ جمعرات کو بھارتی وزیرخارجہ نٹورسنگھ سے ملاقات کرسکتے ہیں بشرطیکہ ان کے پاس وقت ہو۔ البتہ ملاقات کی نوعیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دو دوستوں کی ملاقات ہوگی اور کرکٹ پر بات نہیں ہوگی۔ بقول ان کے یہ معاملہ اب دونوں حکومتیں ہی نمٹائیں گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد