کرکٹ بورڈ کا نیا ڈائریکٹر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم الطاف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔ وہ بورڈ کے سیکریٹری کے طور پر بھی ذمہ داری نبھائیں گے۔ ان کی تقرری صدر پرویزمشرف کی منظوری سے عمل میں آئی ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن بھی ہیں۔ سلیم الطاف بین الاقوامی فورم پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کرینگے جن میں آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل شامل ہیں۔ 59سالہ سلیم الطاف21 ٹیسٹ اور6 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور آج کل وہ ٹی وی کمنٹیٹر کے طور پر مصروف ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر عباس زیدی میڈیا، فنانس اور مارکیٹنگ کے معاملات دیکھتے رہیں گے جبکہ پانچ رکنی ایڈہاک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو سلیم الطاف، معین افضل، امتیازاحمد، علی رضا اور نسیم اشرف پر مشتمل ہے۔ پہلے سے موجود ایڈوائزری پینل بدستور اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||