BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 November, 2004, 20:40 GMT 01:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہریارخان کے لئے اعزاز

شہریار خان
شہریارخان گزشتہ سال پی سی بی کے چیئرمین مقرر کئے گئے تھے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان کو ممبئی کے کرکٹ کلب آف انڈیا نے تاحیات اعزازی رکنیت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب میں انہیں یہ اعزاز دیا جائے گا۔ شہریارخان پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اسوقت بھارت کے دورے پر ہیں۔

شہریارخان گزشتہ سال لیفٹننٹ جنرل توقیرضیاء کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے تھے۔ وہ ایک سابق تجربہ کار سفارتکار ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ1999ء میں جب پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا تو وہ اس ٹیم کے مینیجر تھے اور اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے بھارت گئے ہیں۔

شہریارخان بھارت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات میں آئندہ سال پاکستانی ٹیم کے دورۂ بھارت کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دیں گے جو بقول ان کے طے پاچکا ہے اور صرف شہروں کے بارے میں فیصلہ ہونا ہے کہ میچز کہاں کہاں ہوں گے۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے دورے میں دو کے بجائے ایک وارم اپ میچ کھیلنے کے بارے میں درخواست بھارتی کرکٹ بورڈ نے مان لی ہے۔ یہ دورہ25 فروری سے9 اپریل تک ہوگا۔

شہریارخان کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے75 ویں سالگرہ کے موقع پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو بھی مدعو کیا ہے اس موقع پر آئی سی سی کے اگلے سال کے مصروف شیڈول پر بھی بات ہوگی اور دوسال بعد ہونے والے ایشیا کپ کی تاریخ بھی طے کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد