شعیب ملک کی کارکردگی پراطمینان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور خاص طور پر کپتان شعیب ملک کی کارکردگی بہت اچھی تھی لیکن چونکہ ان کی کپتانی کی مدت اکتیس دسمبر تک ہے اس لیے انہیں دوبارہ یہ عہدہ دیا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ تب ہی ہو گا۔ اعجاز بٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو محض اس لیے تبدیل نہیں کریں گے کہ اس کی مدت ختم ہو گئی ہے بلکہ اس کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی اسے اس کے عہدے پر رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں شعیب ملک کی کپتانی اور اس کی ذاتی کارکردگی سے وہ مطمئن ہیں۔ پی سی بی کے چئرمین وکٹ کیپر کامران اکمل کے زور دار کھیل سے بہت خوش تھے جبکہ انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کی بھی تعریف کی۔ ابوظہبی جانے سے پہلے پاکستان کی ٹیم کے کوچ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کپتان اور سئنیر کھلاڑیوں میں کچھ معمولی مسائل تھے جنہیں بات چیت سے حل کر لیا گیا ہے۔ بورڈ کے چئرمین سے دریافت کیا کہ کیا وہ کل سئنیر کھلاڑیوں کی کارکردگی سے یہ سمجھتے ہیں کہ ٹیم اب متحد ہو کر کھیل رہی ہے تو اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ اس بات کا جواب وہ چھ ماہ بعد بہتر طور پر دے سکیں گے کیونکہ اتنی جلدی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام مسئلے حل ہو گئے ہیں اور راتوں رات سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوشششیں ہو رہی ہیں اور کھلاڑیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور جلد کافی بہتری نظر آئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چئرمین نے بورڈ کی انتظامیہ اور ٹیم مینجمنٹ میں کافی تبدیلیاں کر دیں ہیں جبکہ ٹیم کی سلیکشن کے لیے عارضی سلیکشن کمیٹی تو بنا دی گئی ہے لیکن باقاعدہ سلیکشن کمیٹی بنانا ابھی باقی ہے۔ اس ضمن میں اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ عنقریب سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا جائے گا اور یہ اعلان بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے بہت پہلے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی مدت دو سال ہو گی لیکن ایک سال کے بعد اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فارمولہ سب پر لاگو ہو گا اور کرکٹ بورڈ اور ٹیم سے وابستہ تمام عہدوں پر فائز افراد کی کارکردگی کو ایک سال کے بعد جانچہ جائے گا کہ آیا انہوں نے اپنا کام ایک سال میں بہتر طریقے سے کیا یا نہیں۔ | اسی بارے میں کرکٹ بورڈ میں نئی تقرریاں10 November, 2008 | کھیل ابو ظہبی، دوسرا ون ڈے جمعہ کو13 November, 2008 | کھیل ’اختر چار منٹ میں اوورمکمل کریں‘11 November, 2008 | کھیل شارجہ کے بعد ابوظہبی میلہ13 November, 2008 | کھیل پاکستان چار وکٹوں سے جیت گیا12 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||