’اختر چار منٹ میں اوورمکمل کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ انتخاب عالم فاسٹ بولر شعیب اختر کے لمبے رن اپ سے پریشان نہیں البتہ انہیں فکر صرف اس بات کی ہے کہ شعیب اختر کو چار یا ساڑھے چار منٹ میں اپنا اوور مکمل کرلینا چاہیے۔ سابق کوچ باب وولمر اور جیف لاسن راولپنڈی ایکسپریس کو یہ مشورہ دیتے رہے تھے کہ اگر انہیں طویل عرصے کرکٹ کھیلنی ہے تو وہ اپنے رن اپ کو کم کریں۔ شعیب اختر نے ان مشوروں کو کبھی قبول نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ان کے دونوں کوچوں سے اختلافات بھی رہے۔ انتخاب عالم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک شعیب اختر کا لمبا رن اپ مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ تیز بھاگنے سے ہی شعیب کو رفتار اور توازن ملتا ہے۔ اگر انہوں نے اپنا رن اپ کم کرلیا تو اس سے دوسرے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ انتخاب عالم نے کہا کہ شعیب اختر نے پینٹیگولر لیگ کے آخری میچ میں عمدہ بولنگ کی تاہم انہیں مزید فٹ کرنا ہے تاکہ وہ اپنا اوور چار ساڑھے چار منٹ میں مکمل کر سکیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ شعیب اختر کے علاوہ اس وقت عمرگل کی شکل میں تیز بولر موجود ہیں اور سہیل تنویر باصلاحیت بولر ہیں۔ محمد آصف کے بارے میں انتخاب عالم نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے معاملے کا جلد فیصلہ ہو اور وہ ٹیم میں واپس آئیں کیونکہ وہ میچ ونر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے لئے ابوظہبی کی سیریز اہم ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کا سب سے بڑا امتحان بھارت کے خلاف سیریز ہے۔ | اسی بارے میں جرمانہ ادا کیے بنا کھیلنے کی اجازت08 October, 2008 | کھیل ’پیار سے ہینڈلنگ کی ضرورت‘01 November, 2008 | کھیل جیف لاسن کوچ کے عہدے سے فارغ24 October, 2008 | کھیل انتخاب عالم دو سال کے لئے کوچ25 October, 2008 | کھیل سلیم ملک اکیڈمی کے چیف کوچ04 November, 2008 | کھیل ملک ’تقرری‘ نے طوفان کھڑا کر دیا05 November, 2008 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم ابو ظہبی روانہ09 November, 2008 | کھیل یوسف: شعیب اور انتخاب کا ردِعمل07 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||